Type to search

قومی

پی ایم مودی 16 اور 17 جون کریں گے ریاستوں کے وزرائے اعلی سے تبادلہ خیال

modi-sport-video-confrence

دہلی،12جون(ذرائع) پی ایم مودی اگلے ہفتے سبھی ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس بحران پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملک میں دو مہینے سے ذیادہ وقت تک رہے لاک ڈاؤن میں اب ڈھیل دے دی گئی ہے اور کورونا کے کیسوں سے دنوں دن تیزی سے اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 اور 17 جون کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ یہ میٹنگ ہوگی۔

ملک میں ہر دن کورونا وائرس کے قریب 10000 نئے کیس سامنے آرہے ہیں اور انفیکشن کے اعداد و شمار 3لاکھ کو پار چکا ہے۔ وائرس سے سب سےذیادہ متاثر ملکوں کی فہرست میں ہندوستان چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ آفیشل اعداد وشمار کے مطابق قریب 8500 لوگوں کی موت اس وائرس کے انفیکشن سے ہوچکی ہے۔ ذیادہ آبادی والے دہلی اور ممبئی سب سے ذیادہ متاثر ہیں اور یہاں ہاسپٹل پر بہت ذیادہ دباؤ ہیں۔

Tags:

You Might also Like