Type to search

قومی

مودی 31 مئی کو ’من کی بات‘ سے خطاب کریں گے

modi-mann-ki-baat

نئ دہلی،18 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک میں جاری کورونا بحران کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی 31 مئی کو ریڈیو پروگرام من کی بات کے ذریعہ ملک سے خطاب کریں گے۔ پی ایم مودی نے پیر کے روز ٹیوٹر کے ذریعہ لوگوں سے اس پروگرام کو لیکر تجاویز مانگے، انہوں نے کہا کہ میں آپ سبھی کا انتظار کرونگا-

وزیر اعظم نے ٹویٹر پر لکھا 31 مئی کو ہونے والے من کی بات پروگرام کے لیے میں آپ کے تجاویز کا انتظار کرونگا-

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں جاری مکمل لاک ڈاؤن میں مسٹر مودی کی یہ تیسری من کی بات ہوگی۔اس پروگرام میں مسٹر مودی آکاش وانی سے عوام سے خطاب کرتے ہیں۔

مشورے 1800-11-7800 پر پیغام ریکارڈ کرکے بھیجے جاسکتے ہیں،ساتھ ہی نمو ایپ یا مائی گاؤ پر انہیں لکھا جاسکتا ہے۔ملک میں لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ آج ہی شروع ہوا ہے جو 31 مئی تک چلے گا۔امید ہے کہ وزیراعظم لاک ڈاؤن کو لےکر بھی بحث کریں گے۔

کورونا وائرس بحران کے درمیان مسٹر مودی کی یہ تیسری من کی بات ہوگی،جسے وہ لاک ڈاؤن میں ہی خطاب کریں گے۔اس سے پہلے مارچ اور اپریل مہینے کی من کی بات بھی لاک ڈاؤن میں ہی خطاب کی گئی تھی۔

Tags:

You Might also Like