Type to search

قومی

مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کیدارناتھ دھام منصوبے کا جائزہ لیا

rewa-solar-project

نئی دہلی،10جون(ذرائع) ترقیاتی منصوبوں کو ماحول دوست بنانے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اتراکھنڈ حکومت کے ساتھ کیدار ناتھ دھام ترقی اور تعمیر نو منصوبے کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستی حکومت کو کیدر ناتھ اور بدری ناتھ جیسے مقدس مقامات کے لئے ترقیاتی منصوبوں کو اس طرح ڈیزائن کرنا چاہئے کہ وہ وقت کی آزمائش پر کھڑا ہو اور ماحول دوست ہو۔

وزیر اعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق – پی ایم مودی کے ساتھ کیدارناتھ ترقی اور تعمیر نو کاموں کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جائزہ اجلاس میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر راوت اور دیگر اعلی عہدیداروں نے حصہ لیا-
وزیر اعظم نے مشورہ دیا کہ موجودہ صورت حال کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور سیاحوں اور یاتریوں کی کم تعداد کے پیش نظر اس وقت کا استعمال تمام زیر التواء کاموں کو پورا کرنے کے لئے کیا جانا چاہئے۔ کام کے دوران سماجی فاصلے کے اصول کی سختی سے استعمال کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے رام بن سے لے کر کیدارناتھ تک دیگر وراثت اور مذہبی مقامات کی ترقی کے بارے میں بھی ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام کیدارناتھ منصوبے سے مختلف کئے جانے چاہئے۔ میٹنگ میں برہم کمل واٹیکا اور ایک میوزیم کے ترقیاتی کام کی صورت حال کے سلسلے میں بھی بات چیت کی گئی۔

Tags:

You Might also Like