Type to search

قومی

تین مئی کے بعد بھی ہاٹ اسپاٹ میں جاری رہے گا لاک ڈاؤن، پی ایم نے ریاستوں کو دیئے اشارے

دہلی،27اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس بحران اور لاک ڈاؤن کو لیکر پی ایم مودی نے پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کے وزرائے اعلی کے ساتھ بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق پی ایم مودی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کو لیکر ایک حکمت عملی تیار کرنے ہوگی۔

ریاست اپنی پالسی تیار کریں کہ کیسے ریڈ ، گرین اور اورینج زون کو کھولنا ہے۔ میٹنگ کے دوران، نو ریاستوں کے وزرائے اعلی نے اپنے خیالات پی ایم مودی کے سامنے رکھے۔ ان میں سے چار وزرائے اعلی نے لاک ڈاؤن کو بڑھانے کی تجویز دی ہے۔ بتادیں کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ یہ لاک ڈاؤن 3مئی تک جاری رہے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایم مودی نے وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ میں اشارے دیئے ہیں کہ 3مئی کے بعد فیصلہ ہوگا، جو ریاست ذیادہ متاثر ہے وہاں لاک ڈاؤن جاری رہے گا جن ریاستوں میں حالات ٹھیک ہے وہاں ضلع وار رعایت دی جائے گی۔ پی ایم نے کہا کہ معیشت کے محاذ پر تشویش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری معیشت اچھی حالت میں ہے۔

Tags:

You Might also Like