Type to search

قومی

لداخ میں جوانوں کے درمیان پی ایم مودی

modi-ladakh

لیہہ،3جولائی(ذرائع) ہندوستان اور چین میں تناؤ کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کی صبح لداخ کے لیہہ پہچنے۔ یہاں انہوں نے سرحد پر موجود جوانوں سے ملاقات کی اور انکا حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران انہوں نے فوجیوں کو مخاطب کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے چینی فوجیوں کے ساتھ پْرتشدد تصادم کے دوران فوج کے جوانوں کی غیر معمولی بہادری کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آج فوج نے پوری دنیا کو ہندوستان کی طاقت کا پیغام دیا ہے اور ساتھ ہی طن عزیز کو ملک کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مشرقی لداخ کے وادی گلوان علاقے میں، پچھلے 15 جون کو، چینی فوج کے ساتھ جھڑپ کے بعد، فوج کی حوصلہ افزائی کے لئے آج صبح لدخ پہنچنے والے مسٹر مودی نے نیمو میں فوج، انڈو تبت سرحدی پولیس اور فضائیہ کے بہادر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے اپنی بہادری سے ہندوستان کی طاقت پوری دنیا تک پہنچا دی ہے۔ قومی شاعر رامدھاری سنگھ دنکر کی ایک نظم کی چند سطروں کا حوالہ دیا۔

جن مشکل حالات میں جس اونچائی پر آپ ماں بھارتی کی ڈھال بناکر اسکی حفاظت، اسکی خدمت کرتے ہیں، اسکا مقابلہ پورے جہاں میں کوئی نہیں کرسکتا ہے۔ آپ کی ہمت اس اونچائی سے بھی اونچا ہے۔ جہاں ، آپ تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا،”میں آج آپ کو اپنی آوازسے آپ کو ’جے‘ اور سلام کرتا ہوں“۔ انہوں نے وادی گلوان میں ہندوستانی فوجیوں کی بہادری کو عروج قرار دیتے ہوئے کہا،”فوج کے جوانوں کی طاقت سے زمین سلام کر رہی ہے۔ ملک کے باشندوں کاسر عزت اور احترام کے ساتھ آپ کو سلام کرتے ہیں اور انہیں آپ پر فخر ہے۔ ”انہوں نے گلوان میں شہید ہونے والے فوجیوں کو دلی خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

Tags:

You Might also Like