Type to search

قومی

پی ایم مودی نے بھی کورونا وائرس کے خلا ف اپنی رہائش گاہ پر جلایا دیپ

دہلی،5اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پی ایم مودی کی اپیل کے بعد پورے ملک میں لوگوں نے اپنے گھروں میں موم بتی اور دیا جلا کر ایکجہتی کا پیغام دیا۔ اسی سلسلہ میں پی ایم مودی نے اپنی رہائشی گاہ پر دیا جلایا۔ جسکی تصویر انہوں نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی اور ساتھ ہی ایک لائن بھی لکھی۔

پی ایم مودی کی اپیل کے بعد ملک بھر میں لوگوں نے اتوار رات 9 بجے کورونا وائرس کے خلاف ایکجہتی دیکھائی۔ لوگوں نے اس دوران گھروں کے لائٹ بند کردیئے اور کینڈل اور دیا جلایا۔ صدر جمہوریہ ہند ، نائب صدر، وزیراعظم ، وزیر داخلہ، لوک سبھا اسپیکر، بی جے پی صدر ، وزیر دفاع ، تلنگانہ کے سی ایم کے چندر شیکھر راؤ ، بابا رام دیو، یو پی سی ایم ، اور پی ایم مودی کی ماں نے بھی دیا جلا کر کورونا وائرس کےخلاف ایکجہتی دیکھاتے ہوئے نظر آئے۔ اس دوران ملک کے کئی شہروں میں دیوالی جیسا نظارہ دیکھا۔ بتادیں کہ لوگوں نے دیا کے ساتھ ساتھ پٹاخے بھی جلائے۔کئی جگہوں سے پٹاخوں کی آواز بھی سنائی دی۔

Tags:

You Might also Like