Type to search

ٹی وی اور فلم

فون بھوت : کٹرینہ، ایشان اور سدھانت کی ہارر کامیڈی فلم

فون بھوت

فلمی ڈسک،20جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فون بھوت ۔ ایشان کھٹر نے پیر کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فون بھوت کا فرسٹ لک جاری کردیا۔

کئی مہینوں کے انتظار کے بعد آخر کار پیر کو میکرس نے فلم فون بھت، کا فرسٹ لک جاری کردیا ہے۔

بالی ووڈ ایکٹرس کٹرینہ کیف، ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی اسٹارر اس میں اہم رول میں نظر آئیں گے۔

اس فلم کی ہدایت گرمیت سنگھ کررہے ہیں۔

وہیں یہ فلم فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے ایکسل انٹرٹینمنٹ کی طرف سے پروڈیوس ہوگی۔

پچھلے سال خبریں آرہی تھی کہ کٹرینہ کیف جلد ہی دو نوجوان اسٹارس کے ساتھ فلم میں بطور لیڈ اداکار نظر آئیں گے۔

حالانکہ فلم کے فرسٹ لک کے ساتھ اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے۔

فلم کے پوسٹر کی ایشان کھٹر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

ایشان کھٹر نے پوسٹر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا،

 

بھوت، سے متعلق سبھی مسائل کے لیے بس اسی دوکان پر روکیں۔

سال 2021 میں سینما گھروں میں فون بھوت دستک دینے جارہی ہے۔

ویسے بھوتوں پر لاک ڈاؤن لاگو نہیں ہوتا لیکن یہ تصویر مارچ سے لاک تھی۔

آخر آ ہی گئے بھوتنی کے، اب واپس بھوت بھگانے کے لیے،

اس فوٹو میں کٹرینہ، سدھانت اور ایشان تینوں اسٹارس بلیک کلر کی آوٹ فٹ میں نظر آرہے ہیں۔

کٹرینہ کیف، ایشان کھٹر اور سدھانت کی فریش جوڑی کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے ناظرین بھی بے چین ہے۔

کٹرینہ کیف اس فلم کے علاوہ جلد ہی اس سال روہت شیٹی کی فلم سوریا ونشی میں نظر آئیں گی۔

اس فلم میں کٹرینہ کیف کے ساتھ کافی لمبے وقت بعد اکشے کمار اسکرین پر دیکھیں گے۔

فلم کا ٹریلر کورونا وائرس لاک ڈاؤن لگنے سے پہلے ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ فلم اس سال دیوالی پر سینما گھروں میں آنے والی تھی۔

وہیں ایشان جلد ہی فلم خالی پیلی میں اننیا پانڈے کے ساتھ نظر آئیں گے۔

ایشان کی یہ فلم ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہوسکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like