Type to search

بزنس

دہلی میں 71 روپے لیٹر سے کم ہوا پیٹرول کی قیمت، ڈیزل میں بھی سستا

petrol-and-diesel

بزنس ڈسک،9مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اتوار کو لگاتار چوتھے دن گراوٹ درج کی گئی۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 18 سے 20 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے۔ ملک کے دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت ایک بار پھر 71 روپے فی لیٹر سے کم ہوگئی ہے۔ جو کہ 12ستمبر 2019 کے بعد کا سب سے نچلی سطح ہے۔ وہیں دہلی میں ڈیزل کی قیمت اس وقت پچھلے سال 12 جنوری کے بعد کے سب سے نچلے سطح پر ہے۔ دہلی علاقے میں لگاتار چار دنوں میں پیٹرول 61 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 52 پیسے فی لیٹر کم ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آئی بھاری گراوٹ کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں صارفین کو لگاتار راحت مل رہی ہے۔ اتوار کے روز آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دہلی اور کولکاتہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں 19 پیسے ، ممبئی میں 18 پیسے اور چنئی میں 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کی۔ ڈیزل کی قیمت میں دہلی اور کولکتہ میں 18 پیسے ،جبکہ ممبئی میں 19 پیسے اور چنئی میں 20 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی ، کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 70.83 ، 73.51 روپے ، 76.53 اور 73.58 روپے فی لیٹر پر آگئی ہے۔

Tags:

You Might also Like