Type to search

بزنس

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 14 ویں دن اضافہ

petrol-and-diesel

بزنس ڈسک،21جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کو ایک بار اضافہ کیا گیا۔ ایندھن کی قیمتوں میں یہ لگاتار 14ویں دن اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں پیٹرول کی قیمت 51 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے کا اضافہ ہوا کیا گیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی خودرہ تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) کے نوٹیفکیشن کے مطابق ، دہلی میں پٹرول 78.37 روپے فی لیٹر مہنگا ہوکر 78.88 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 77.06 روپے سے بڑھ کر 77.67 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

و

کولکاتہ میں پٹرول 80.62 روپے اور ڈیزل 73.07 فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 85.07 اور ڈیزل کی قیمت 76.11 فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وہی چنئی میں پیٹرول 82.87 روپے اور ڈیزل 75.99 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں 13 دنوں میں ، پٹرول کی قیمت میں کل ملا کر 7.62 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8.82 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

Tags:

You Might also Like