Type to search

بزنس

لگاتار پانچویں دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیوں میں اضافہ

petrol-and-diesel

دہلی،11جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام / ذرائع) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو یعنی 11 جون 2020، کو پیٹرول ڈیزل کی قیمت لگاتار پانچویں دن بڑھائے ہیں۔ آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ آج صبح چھ بجے سے یہ نئی قیمت لاگو ہوگئیہے۔ بتادیں کہ چھ ہفتوں تک فیول میں کوئی بدلاؤ نہیں کیا گیا تھا۔ 16 مارچ سے ہی تیل کمپنیاں تیل کی قیمتوں میں کوئی بدلاؤ نہیں کررہی تھی۔ جسکے بعد اب پچھلے پانچ دنوں سے لگاتار تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے نوٹیفیکشن کے مطابق، جمعرات کو 60 پیسے بڑھائے جانے کے بعد سے دہلی میں پیٹرول کی قیمت 73.40 روپے سے بڑھ کر 74 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وہیں ڈیزل کی قیمتیں 71.62 سے بڑھ کر 72.22 فی لیٹر ہوگئی ہے۔ حالانکہ شرحیں پورے ملک میں بڑھی ہیں لیکن مقامی ٹیکس اور ویٹ کی وجہ سے ہر ریاست میں یہ قیمت الگ ہوگی۔

کولکتہ میں ، پیٹرول 75.94 روپے اور ڈیزل 68.17 فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ ممبئی میں پیٹرول کی قیمتیں 80.98 اور ڈیزل کی قیمتیں 70.92 فی لیٹر پر چل رہی ہیں۔ وہیں، چنئی میں پٹرول 77.96 روپے اور ڈیزل 70.64 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔
بتا دیں کہ چہارشنبہ کو بھی پیٹرول کی قیمتوں میں 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 45 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔

Tags:

You Might also Like