Type to search

بزنس

صرف 12 دن میں 6.55 روپے مہنگا ہوا پیٹرول

petrol price

بزنس ڈسک،18جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا اور جب سے ان لاک 1.0 شروع ہوا تب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ پچھلے 12 دن سے مسلسل قیمتیں بڑھتی جارہی ہے۔

ملک میں لگاتار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی جارہاہے۔ جمعرات یعنی 18 جون کو ملک میں لگاتار 12ویں دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائیں گئے ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو دہلی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 53 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 64 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے 12 ہفتوں تک تیل کی قیمتوں میں کیے جانے والے روزانہ بدلاؤ کے اصول پر روک لگا دی تھی جسے پھر سے شروع کیا گیا ہے۔ لیکن اسکے بعد سے ہی روز تتیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ پچھلے 12 دنوں کی لگاتار ہوئے اضافے کے بعد پیٹرول 6.55 روپے اور ڈیزل 7.13 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔

 

اگر دوسرے شہروں پر نظر ڈالیں تو کولکتہ میں جمعرات کو پیٹرول کی قیمت 79.08 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 71.38 روپے فی لیٹر چل رہے ہیں۔ ممبئی میں پیٹرول 84.15 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔ وہیں ڈیزل 74.32 فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔ چنئی میں پیٹرول بڑھ کر 80.86 روپے فی لیٹر تو ڈیزل 73.69 روپے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like