Type to search

بزنس

پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

petrol price

بزنس ڈسک،7جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اتوار کو 60 پیسے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا گیا۔ اسکے ساتھ ہی حکومت تیل کمپنیوں نے ایندھن کی قیمتوں میں کیے جانے والے روزانہ بدلاؤ کو دوبارہ شروع کردیا۔ حکومت کمپنیوں کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے بعد دہلی میں پیٹرول کی قیمت 71.26 روپے سے بڑھ کر 71.86 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت 69.39 روپے سے بڑھ کر 69.99 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

 

اس کے ساتھ ممبئی اور کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 59 پیسے بڑھ کر 78.91 روپے اور 73.89 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں ، یہ اضافہ 53 پیسے رہا اور پیٹرول 76.07 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ ٹیزل کی قیمت ممبئی میں 58 پیسے کا اضافے کے ساتھ 68.79 روپے فی لیٹر ، کولکتہ میں 55 پیسے اضافے کے بعد 66.17 روپے فی لیٹر اور چنئی میں 68.22 روپے سے 68.74 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

Tags:

You Might also Like