خام تیل میں اضافہ برقرار، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

حیدرآباد/28جون(اردو پوسٹ) خام تیل میں تیزی کے درمیان ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھ گئے ہیں۔ جمعرات کو پیٹرول کی قیمتوں میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ ڈیزل میں 5 سے 6 پیسے تک مہنگا ہو گیا ہے۔ لگاتار دو دن کے استحکام کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ اس سے پہلے پیرکو قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔
انڈین آئیل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پیٹرول کی نئی قیمت 70.12 روپے فی لیٹر ہوگئیہے۔ اسی طرح ممبئی کولکتہ اور چنئی میں پیٹرول کے لیے گراہکوں کو 75.82 روپے ، 72.38 روپے اور 72.84 روپے فی لیٹر ادا کرناپڑے گا۔ وہیں اگر ڈیزل کی بات کریں تو چاروں میٹرو شہروں میں 63.95 روپے ، 67.05 روپے، 65.87 روپے اور 67.64 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔