Type to search

بزنس

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 16 ویں روز اضافہ

petrol price

دہلی،22جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کو ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں یہ لگاتار 16ویں دن اضافہ ہے۔ دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں آج 33 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 58 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جسکے بعد ایک لیٹر پیٹرول کے لیے 79.56 روپے اور ڈیزل کے لیے 78.85 روپے دینے ہونگے۔ جبکہ حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت آج82.25 روپے فی لیٹر ہے۔ اور ڈیزل 77.06 روپے فی لیٹر ہے۔

دہلی میں پیٹرول کی قیمتت اتوار کو 79.23 روپے فی لیٹر تھی۔ 33 پیسے کے اضافہ کے بعد آج کی قیمت 79.56 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وہیں ڈیزل کی قیمت اتوار کو 78.27 روپے تھی۔ 58 پیسے کے اضافہ کے بعد آج کی قیمت 78.85 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

پٹرول اور ڈیزل کی شرحوں میں روزانہ صبح 06:00 بجے ترمیم کیا جاتا ہے۔

تیل کی بڑھتی قیمتوں پر احتجاج کرتے ہوئے کچھ دنوں پہلے کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پی ایم مودی کی خط لکھا تھا۔ کانگریس صدر نے تیل میں اضافہ ہوئے قیمتوں کو واپس لینے کی مانگ کی تھی۔

Tags:

You Might also Like