Type to search

بزنس

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے دن بھی اضافہ

petrol-and-diesel

بزنس ڈسک، 8 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن دھیرے دھریے کھولنے کے ساتھ ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ برقرار ہے- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 60 پیسے فی لیٹر تک کا اضافہ ہوگیا- حکومتی تیل کمپنیوں نے ایندھن کی قیمتوں میں کیے جانے والے روزاآنہ بدلاؤ کو دوبارہ شروع کردیا-

قومی دارالحکومت دہلی میں دو دن میں یہ 1.20 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 60- 60 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کے روز بھی ان کی قیمتوں میں انتا ہی اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے دو دن میں ان کی قیمتوں میں 1.20 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا ہے۔

Tags:

You Might also Like