Type to search

اسپورٹس

ناظرین کے بنا کھیلنے کے بجائے منسوخ ہو گرینڈ سلیم: پیٹرا کویٹووا

Petra Kvitova

اسپورٹس ڈسک،26مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دو بار کی ومبلڈن چیمپیئن پیٹرا کویٹووا کورونا وائرس وبا کی وجہ سے خالی اسٹیڈیم میں کھیلنے کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے اسکے بجائے وہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کو منسوخ کرنے کو ترجیح دیں گی۔ 30 سالہ کھلاڑی نے راجرفیڈرر کی بات کی حمایت کی جنہوں نے پچھلے ہفتہ کہا تھا کہ وہ فرنچ اوپن اور فلشنگ میڈو (یو ایس اوپن ) میں خالی اسٹیڈیم میں کھیلنے کے حق میں نہیں ہے۔

پیٹرا کویٹووا نے کہا، ابھی میری عمر ہے کہ یقینی طور پر ایک دیگر گرینڈ سلیم میں کھیلنا چاہونگی لیکن اگر انہیں اس طرح (ناظرین کے بنا) منعقد کیا جاتا ہے تو اسکے بجائے میں انہیں منسوخ کرنا پسند کرونگی۔ گرینڈسلیم میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے لیکن جو ناظرین ہمارے لیے توانائی کا ذریعہ ہے انکے بنا کھیلنا اچھا نہیں ہے۔ گرینڈ سلیم میں تو ایسا نہیں ہوناچاہیئے۔

فوٹو: گوگل سے لی گئی۔