Type to search

تعلیم اور ملازمت

سی بی ایس ای کے باقی امتحانات لاک ڈاؤن کے بعد ہوں گے: رمیش پوکھریال نشنک

cbse

نئی دہلی،27اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن یعنی سی بی ایس ای آنے والی 3 مئی کو لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہونے کے بعد سال 2020 کے لئے کلاس 10 اور کلاس 12 بورڈ کے بقیہ امتحانات منعقد کرنے اور کاپیوں کی جانچ کے لیے اسکولوں کے پرنسپل سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے بقیہ پیپرزکے لئے امتحان لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ہی ہو گا۔ ڈاکٹر نشنک نے پیر کو یہاں لاک ڈاؤن کے دوران طلباء کے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں یہ معلومات دی۔

جب ان سے یہ سوال کیا گیا کی سی بی ایس سی کے باقی امتحانات کب ہوں گے،انہوں نے بتایا کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے29 بنیادی مضامین کے جن پیپرس کے امتحانات نہیں ہوئے ہیں ان کےامتحانات اب تین مئی کے بعد لاک ڈاؤن ختم ہونے کی صورت میں لئےجائیں گےلیکن جو اختیاری مضامین ہیں ان کے امتحانات نہیں ہوں گے،ان کا فیصلہ داخلی تشخیص کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر نے والدین اور طلباء سے اپیل کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران پڑھائی کے تعلق سے وہ تناو میں نہ رہیں بلکہ تفریح کے ساتھ پڑھیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر آن لائن تعلیم میں مزید توسیع کی جائے گی۔