Type to search

بزنس

ریلائنس رائٹس ایشو کی آخری قسط کا بھگتان 15 نومبر سے

115693 crore investment in Jio platform

نئی دلی ۔ 12 نومبر (پریس نوٹ) ریلائنس انڈسٹریز نے گذشتہ سال جاری کئے گئے رائٹس ایشو کے آخری بھگتان کی تاریخ اعلان کردیا ہے۔ شیئر ہولڈر آئندہ پیر یعنی 15 نومبر سے 29 نومبر کے درمیان رائٹس ایشو کی آخری قسط کا بھگتان کرسکیں گے۔ بھگتان کی آخری تاریخ کے دو ہفتوں کے اندر ہی شیئر ہولڈروں کے کھاتوں میں شیئر کریڈٹ ہونے کی توقع ہے ۔

53,125 کروڑ روپے کے رائٹس ایشو میں ریلائنس نے 42.26 کروڑ شیئر 1,257 روپے فی شیئر کے حساب سے جاری کئے تھے۔ جن میں سے اب تک ریلائنس نے 628.5 روپے فی شیئر یعنی آدھی رقم اکٹھا کرلی ہے ۔ 50 فیصدی رقم یعنی 628.5 روپے فی شیئر کی رقم کا بھگتان باقی ہے ۔

ان جزوی طور سے چُکتا شیئروں کے ہولڈر کون ہیں یہ فیصلہ کرنے کیلئے 10 نومبر 2021 کو ریکارڈ ڈیٹ طے کی گئی ہے۔ یہی شیئر ہولڈر آخری قسط کا بھگتان کریں گے۔ بھگتان آن لائن، چیک ;241; ڈیمانڈڈرافٹ وغیرہ کئی طریقوں سے کیا جاسکتا ہے۔ ہر ایک طریقے اور مراحل کی معلومات کے بار ے میں تفصیلاتhttps.rights.kfinteck.com/callmoney پر دستیاب ہے ۔

8 نومبر 2021 کو ریلائنس کے مکمل چُکتا شیئروں کی قیمت روپے 2,502 روپے فی شیئر تھی، رائٹس ایشو شیئر1,257 روپے کی قیمت پر الاٹ کئے گئے تھے۔ اس حساب سے 18 مہینوں مےں ہی اس نے رٹیل شیئر ہولڈروں کا پیسہ قریب دو گنا کردیا ہے ۔

آخری بھگتان ہوجانے پر، عارضی طور سے پیڈ ۔ اپ شیئروں کو ریلائنس انڈسٹریز کے مکمل پیڈ ۔ اپ شیئروں میں تبدیل کردیا جائے، جن کا این ایس ای اور بی ایس ای پر ریلائنس کے سمبل کے تحت کاروبار کیا جاسکے گا ۔

ریلائنس نے اپنے سرمایہ کاروں کی مدد کیلئے وہاٹس ایپ چیٹ باٹ 7977111111 کو پھر سے ایکٹیو کیا ہے ۔ چیٹ باٹ، عارضی طور سے بھگتان کے گئے شیئر کے ہولڈروں کی مدد کرے گا۔ آرٹیفیشیل انٹلی جنس والے اور استعمال میں آسان اس چیٹ باٹ کو جیو گروپ کی کمپنی ;Haptik کے ذریعہ ڈیولپ کیا گیا ہے اور اس کا استعمال مئی 2020 میں رائٹس ایشو کے دوران اور جولائی 2021 میں فرسٹ کال کیلئے کیا گیا تھا۔

Tags:

You Might also Like