Type to search

ٹی وی اور فلم

پائل روہتگی برتھ ڈے اسپیشل: ماڈلنگ اور ٹی وی کا مشہور چہرہ

پائل روہتگی

فلمی ڈسک،9 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پائل روہتگی ماڈلنگ کی دنیا میں بھی ایک مشہور نام رہ چکی ہے۔ سال 2001 میں انہیں مس انڈیا ٹورزم اور سپر ماڈل مس ٹورزم ورلڈ کے خطاب سے نوازا جاچکا ہے۔

پائل روہتگی کی پیدائش 9 نومبر 1984 کو حیدرآباد میں ہوئی- انہوں نے کمپیوٹر انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی- انہیں بگ باس سے مقبولیت ملی-

کئی بیوٹی مقابلے جتنے کے بعد پائل نے بڑے برانڈس کے لیے اشتہاری فلمیں کی۔ ان میں امول، نرما، نیس کیفے، اور ڈابر ہیئر آئیل کا نام شامل ہے۔ اسکے علاوہ وہ کئی میوزک ویڈیوز میں بھی نظر آچکی ہے۔ سال 2002 میں وہ 36 چائنا ٹاؤن، پلان، کارپوریٹ اور دل کبڈی جیسی فلموں میں نظر آچکی ہے۔

پائل سال 2011 سے سنگرام سنگھ کے ساتھ تعلقات میں ہے- انکی ملاقات ریالٹی شو سروائیور انڈیا کے سیٹ پر ہوئی تھی- اور 27 فروری 2014 میں انہوں نے ریسلر سنگرام سنگھ سے احمد آباد میں منگنی کی- اور اپریل 2015 میں اسٹار پلس کے ڈانس ریالٹی شو نچ بلیئے میں سنگرام کے ساتھ نظر آئی-

پائل روہتگی نے اپنے کیریئر کا آغاز پرینکا چوپڑا ، لارا دتہ اور دیا مرزا کے ساتھ فیمنا مس انڈیا پیجنٹ سے کیا- بعد ازاں وہ مس انڈیا ٹوریزم ورلڈ پیجنٹ رہی-

سال 2002 میں انہوں نے فلم یہ کیا ہو رہا ہے؟، سے ڈیبیو کیا- اور سال 2006 میں 36 چائنا ٹاؤن میں کام کیا- اور اسی سال انہیں مدھربھنڈارکر کی فلم کارپوریٹ میں آئٹم گانا آفر ہوا-

پائل روہتگی نے بگ باس 2 میں حصہ لیا تھا۔ راہول مہاجن اور پائل کی جوڑی کے بارے میں قیاس آرائیاں تھی کہ یہ دونوں بگ باس کے گھر میں جانے سے پہلے ہی ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے۔ حالانکہ راہل جلدی ہی پائل سے دور ہوگئے اور انکی توجہ گئی مونیکا بیدی کی طرف۔

می ٹو مہم کے دوران پائل روہتگی نے بھی اپنی آواز اٹھائی تھی۔ انہوں نے فلم لو، سیکس اور دھوکہ کے ہدایتکار دیباکر بنرجی پر کاسٹنگ کاوچ کے الزام لگائے تھے۔ پائل نے بتایا تھا کہ ایک فلم میں رول دینے سے پہلے دیباکر نے کہا تھا کہ تمہیں پہلے مجھے خوش کرنا ہوگا۔وہیں دیباکر بنرجی نے ان الزامات سے انکار کیا تھا۔

پائل فلموں سے دور ہے لیکن وہ سوشل میڈیا پر بے حد ایکٹیو رہتی ہے اور اپنے پوسٹ سے سرخیوں میں رہتی ہے۔

پائل اکثر سوشل میڈیا پر سماجی اور سیاسی امور پر اپنی رائے دیتی ہیں ، لیکن اکثر انہیں اپنی رائے رکھنی بھاری پڑ جاتی ہے اور نتیجہ انکا ٹیوٹر اکاؤنٹ معطل ہوجاتا ہے۔

پائل نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں یہ کیا ہورہا ہے، ریفیوجی، تم سے مل کر، پلان، پولیس فورس، رکھت، توبہ توبہ، 36 چائنا ٹاؤن، مسٹر %100، کارپوریٹ، ہیے بیبی، ڈھول، اگلی اور پگلی، دل کبڈی، ویلنٹائن نائٹ کے علاوہ انہوں نے تیلگو اور بھوجپوری فلم میں بھی کام کیا-

پائل نے ٹی وی شوز اور ریالٹی شو میں بھی کام کیا جن میں فیئر فیکٹر انڈیا 2، بگ باس 2، راز پچھلے جنم کا، مٹھی چھوری نمبر 1، زور کا جھٹکا، سروائیور انڈیا1، ہم نے لی ہے شپتھ، بگ باس 7، باکس کرکٹ لیگ 7، ہمسفر، نچ بلیئے 7، ایجنٹ راگھو-کرائم برانچ جیسے شوز شامل ہے-