Type to search

ٹی وی اور فلم

پائل گھوش نے پی ایم مودی سے مدد کی درخواست کی

فلمی ڈسک،11اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور ڈائریکٹر انوراگ کشپ پر جنسی ہراسانی کے الزام لگانے کے بعدسے ہی بالی ووڈ اداکارہ پائل گھوش لگاتار سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔

اب پائل گھوش نے یہ دعوی کیا ہے کہ انکی جان کو خطرہ ہے۔ اتنا ہی نہیں اپنی اس پوسٹ میں پائل گھوش نے پی ایم مودی کو بھی ٹیگ کرکے مدد کی درخواست کی۔ پائل گھوش نے اپنے اس ٹیوٹ میں لکھا۔ پی ایم مودی میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ مافیہ گیند کبھی بھی میری جان لے سکتے ہیں۔ یہ لوگ بڑی آسانی سے میری موت کو خودکشی ثابت کردیں گے۔

انہوں نے ایک اورٹیوٹ میں انہوں نے رچا چڈھا کو طنز کیا ہے۔ اپنے اس ٹیوٹ میں پائل نے لکھا۔ رچا تم اتنےیقین کے ساتھ کیسے کہے سکتی ہو کہ انوراگ کو جھوٹے الزاموں میں پھنسایا جارہا ہے۔ پہلے سچ تو سب کے سامنے آنے دو۔ مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ تم کو انوراگ پر اتنا بھروسہ کیسے ہے۔

پائل گھوش کے انوراگ پر الزام لگانے کے بعد سے ہی خوب ہنگامہ ہورہا ہے۔ گذشتہ کچھ وقت میں پائل گھوش، انوراگ کشپ کےعلاوہ رچا چڈھا اور تاپسی پنوں جیسی اداکاراؤں پر تنقید کرچکی ہے۔ پائل گھوش وقت وقت پر سوشل میڈیا کے ذریعہ اس مسئلہ پر بات کرتی ہے۔

غور طلب ہے کہ پائل نے رچا چڈھا کےٹیوٹ کا جواب دیا ہے۔ اس ٹیوٹ میں رچا نے پائل پر تنقید کی ہے۔ غور طلب ہے کہ کچھ وقت پہلے ہی پائل نے خواتین کمیشن کی صدر ریکھا شرما سے بات کی تھی۔ جسکے بعد رچا نے دعوی کیا ہے کہ پائل انکو پھسانے کی کوشش کررہی ہے۔

Tags:

You Might also Like