Type to search

ٹی وی اور فلم

شکر ہے میں ساؤتھ سے لانچ ہوئی، بالی ووڈ میں ہوتی تو …

پائل گھوش

پائل گھوش نے بالی ووڈ کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوش نصیت ہے کہ وہ ساؤتھ فلم انڈسٹری سے لانچ ہوئی-
پائل نے بالی ووڈ پر بڑا الزام لگایا کہ وہ خواتین کو استعمال کرتے ہیں-
پائل گھوش رام داس اٹھاولے کی سیاسی پارٹی کے خواتین ونگ میں نائب صدر کے عہدے پر ہے-


فلمی ڈسک، 6 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ اداکارہ پائل گھوش نے ایک بار پھر فلم انڈسٹری کو لیکر بڑا خلاصہ کیا ہے- اس سے پہلے بھی وہ ساؤتھ سے لیکر بالی ووڈ پر بڑے الزام لگا چکی ہے-

 

 

 

مسٹر راسکل جیسی فلموں میں کام کرچکی اداکارہ پائل گھوش نے بالی ووڈ کو نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ وہ خوش نصیب ہے کہ وہ ساؤتھ فلم انڈسٹری سے لانچ ہوئی- اگر بالی ووڈ سے لانچ ہوتی تو انکے کپڑے اتار دیئے گئے ہوتے-

 

 

پائل نے یہ پوسٹ یکم اکتوبر کو صبح میں شیئر کیا- اس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

 

پائل نے یہ بیان ٹوئیٹر کے ذریعہ دیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پائل نے لکھا، تھینک گاڈ، میں ساؤتھ انڈسٹری میں لانچ ہوئی، اگر بالی ووڈ سے لانچ ہوئی ہوتی تو وہ لوگ میرے کپڑے اتروا دیتے- کیونکہ بالی ووڈ والے فیمیل باڈیز کا استعمال کرتے ہیں، کریٹیوٹی سے ذیادہ-

 

 

 

 

اداکارہ پائل گھوش کلکتہ کی رہنے والی ہیں۔ وہ پولیٹیکل سائنس سے گریجویشن کرنے کے بعد فلموں میں آئیں۔ آج پائل اداکاری کے ساتھ ساتھ سیاست سے بھی وابستہ ہیں۔ وہ رام داس اٹھاولے کی سیاسی پارٹی کے خواتین ونگ میں نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔

اداکارہ پائل کم عمری میں ہی بی بی سی کی ایک ٹیلی فلم میں کام کیا۔ اس کے بعد وہ کینیڈین فلم میں بھی نظر آئیں۔ پائل نے اداکاری کا کورس کیا تھا اور اسی دوران انہیں پہلی ساؤتھ فلم کا آفر ملا تھا۔

پائل ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘فائر آف لو: ریڈ’ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ کرشنا ابھیشیک نظر آئیں گے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Payal Ghosh (@iampayalghosh)

پائل گھوش 13 نومبر 1989 کو کولکتہ میں پیدا ہوئی اور ایک اداکارہ ہے اور انہوں نے ہندی، بنگالی اور تیلگو زبان کی فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے ایک بنگالی فلم سے اداکاری کی شروعات کی تھی۔ جس میں انہوں نے ایک مجاہد آزادی (فریڈم فائٹر )کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like