Type to search

ٹی وی اور فلم

کورونا سے جنگ: پون کلیان کا بڑا اعلان ، عطیہ کریں گے 2 کروڑ روپے

فلمی ڈسک،26مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک کورونا وائرس سے متاثر ہور ہا ہے اس عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے حکوت جی جان سے لگی ہوئی ہے- اس درمیان ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار پون کلیان نے جمعرات کو دو بڑے اعلانات کیے ہیں- انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے جاری جنگ میں مدد کے طور پر مرکز اور ریاستی حکومتوں کو 2 کروڑ روپے دیں گے-

پون کلیان نے ٹیوٹر پر دو ٹیوٹس کے ذریعہ اس بارے میں معلومات دی- انہوں نے لکھا کہ وہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک کرور روپے عطیہ کرنے والے ہیں ، جبکہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ وزیراعلی ریلیف فنڈ میں 50-50 لاکھ روپے دیں گے-

جن سینا سربراہ پون کلیان نے اس دوران وزیراعلی نریندر مودی کی قیادت کی بھی تعریف کی- انہوں ٹیوٹ میں لکھا، اس مشکل گھڑی میں معزز وزیراعظم نریندر مودی جی کی مدد کے لیے میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ کرونگا- انکا شاندار اور متاثر کن قیادت یقینی طور پر ہمارے ملک کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھے گا-

پون نے ایک دیگر ٹیوٹ میں لکھا، میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے آندھرا پردیش اور تلنگانہ وزیراعلی ریلیف فنڈ کے لیے 50-50 لاکھ روپے کی مدد دونگا-

پون کلیان کے اس دریادلی کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف ہورہی ہے- پون نے اس سے پہلے فینس سے اپیل کی ہے کہ وائرس سے بچنے کے لیے ہر طرح سے اپنی حفاظت کا خیال رکھیں- ورک فرنٹ کی بات کریں ت ان دنوں اپنی فلم وکیل صاحب کے لیے شوٹ کررہے ہیں- فلم میں وہ ایک ایسے وکیل کا کردار نبھا رہے ہیں جو معاشرتی مسائل کے لیے لڑائی لڑتا ہے-

Tags:

You Might also Like