Type to search

ٹی وی اور فلم

پویترا پونیا بولڈ فوٹو شیئر کی، اور بگ باس 14 میں آسکتی ہے نظر

پویترا پونیا بولڈ

ٹی وی ڈسک،1ستمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ پویترا پونیا جلد ہی سلمان خان کے شو بگ باس 14 میں زبردست انٹری کرنے والی ہے۔ اس شو میں آنے سے پہلے پویترا پونیا بولڈ فوٹو شیئر کی۔ انہوں نے اپنی بولڈ تصویروں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کردیا ہے۔

پویترا پونیا نے ناگین 3 میں اہم رول ادا کیا تھا۔ جسکے لیے انکی خوب تعریف بھی ہوئی تھی۔ پویترا پونیا کو اپنی اداؤں کا جادو بکھرنا اچھی طرح سے آتا ہے۔ پویترا پونیا ہر دل عزیز ہے اور انکی تصویروں کا لوگ بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ پویترا پونیا نے کچھ گھنٹے پہلے ہی سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویروں کو شیئر کیا ہے۔

پویترا پونیا جلد ہی بگ باس 14 میں انٹری کرنے والی ہے۔ پویترا پونیا کو ٹیوٹو بنوانے کا کافی شوق ہے اور انہوں نے کاندھے پر بھی خوبصورت ٹیوٹو بنوایا ہے۔ پویترا پونیا کو اکثر بولڈ فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ پویترا پونیا ہر فوٹو شوٹ میں اپنے اس خوبصورت ٹیوٹو کو فلانٹ کرنا نہیں بھولتی ہے۔

پویترا کی پیدائش 22 اگسٹ 1988 کو یو پی کے باغپت میں ہوئی۔ جہاں انکا نام نیہا سنگھ تھا۔ انکا ایک بھائی ہے۔ اسکولی تعلیم دہلی میں ہوئی۔

وہ ایک آئی پی ایس افسر بننا چاہتی تھی، اور ڈیڑھ سال (یو پی ایس سی) کی کوچینگ لی، انہوں نے ہاسپٹیلٹی اور ہوا بازی میں ڈپلومہ کیا، اور کنگ فیشر ایئر لائنز کو جوائن کیا۔

انہوں نے لو یو زندگی، ساورے سب کے سپنے پریتو، ہونگے جدا نا ہم، ڈر سب کو لگتا ہے، یہ ہے محبتتیں، کوچ۔۔کالی شکتیوں سے، ناگین 3، ڈائن اور بلویر جیسے ٹی وی سیریلس میں کام کیا۔

پویترا نے چھوٹے پردے پر ڈیبیو ایم ٹی وی اسپلٹس ولا 3 سے کیا تھا۔

اسکے بعد انکے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات لو یو زندگی سے ہوئی۔

پویترا ایکتا کپور کے سیریل ناگین 3 میں ویمپ اور یہ ہے محبتیں میں ڈاکٹر ندھی کا رول کرکے گھر گھر مقبول ہوئی۔

Tags:

You Might also Like