Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم عشق وشک ریباؤنڈ سے پشمینہ روشن کا بالی ووڈ ڈیبیو

فلم عشق وشک ریباؤنڈ

فلمی ڈسک، 5 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ سپر اسٹار ریتیک روشن کی بہن پشمینہ روشن سال 2003 میں آئی شاہد کپور ، امرتا راؤ اور شہناز ٹریژری کی فلم عشق وشک کے سیکوئل سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جارہی ہے- انہیں فلم ساز رمیش تورانی نے عشق وشک کے سیکوئل کے لیے سائن کیا ہے-

 

روشن خاندان کی اگلی پیڑھی پشمینہ روشن فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے-

شاہد کپور کی فلم عشق وشک ریلیز ہونے کے دو دہائی بعد اسکا سکیوئل بننے جارہا ہے- فلم کا نام عشق وشک ریباؤنڈ ہوگا- فلم کو نپون اویناش دھرم ادھیکاری ڈائریکٹ کررہے ہیں-

 

اس فلم میں اداکار جبران خان، روہت صراف اور نائلہ گریوال جیسے اسٹار ہونگے- سبھی فنکاروں نے فلم کا فرسٹ لک سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے-

پشمینہ روشن نے فرسٹ لک شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ایسا لگتا ہے کہ سالوں کی تپسیا اور سخت محنت آخر کار پھل دے رہی ہے-

 

انہوں نے لکھا، میں اسکرین پر اپنا پہلا تجربہ آپ کے سامنے لانے کے لیے بے حد پرجوش اور نروس ہوں-
یہ رشتوں کو ایپس پر پانے اور کھونے کی کہانی ہے، پیار کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، فلم عشق وشک ریباؤنڈ… آگے چلنے کا وقت آگیا ہے-

 

آپ کو بتادیں کہ پشمینہ ، راکیش روشن کے چھوٹے بھائی راجیش روشن کی بیٹی ہے-

بتادیں کہ پشمینہ کی پیدائش 10 نومبر 1995 کو ممبئی میں ہوئی۔ پشمینہ روشن بھائی ریتیک کی لاڈلی ہے-

ایکٹینگ کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے اداکاری کی باریکیاں سیکھی ہیں اور وہ ٹریننگ اسکول جاچکی ہے- اسکے علاوہ وہ تھیڑ شو بھی کرچکی ہے-

Tags:

You Might also Like