Type to search

وائرل

ریتک روشن کی بہن پشمینہ روشن کا ڈانس ویڈیو وائرل

پشمینہ

وائرل ڈسک،12نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریتیک روشن کی کزن پشمینہ نے ویڈیو ان دنوں خوب وائرل ہورہا ہے۔ جس میں وہ باجی راؤ مستانی کے گانے پر ڈانس کیا ہے۔ بتادیں کہ پشمینہ روشن، ریتیک روشن کے چاچا راجیش روشن اور کنچن روشن کی بیٹی ہے۔ ریتیک روشن نے ویڈیا کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ جسے فینس خوب پسند کررہے ہیں۔

 

ریتیک روشن ان دنوں اپنے افراد خاندان کے ساتھ کوالٹی ٹائم گذار رہے ہیں۔ اور سوشل میڈیا پر اپنی لائف اسٹائل سے جڑی فوٹو اور ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں ریتیک روشن نے اپنی بہن کا ڈانس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، آپ ایک اسٹار ہو، میری پیاری پشمینہ۔۔۔ آن اسکرین یا آف۔ ،

بتادیں کہ پشمینہ کی پیدائش 10 نومبر 1995 کو ممبئی میں ہوئی۔ پشمینہ روشن بھائی ریتیک کی لاڈلی ہے- جہاں تک پشمینہ روشن کے اس ڈانس ویڈیو کی بات کریں تو اس میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کی سپر ہٹ فلم باجی راؤ مستانی، کے گانے پر ڈانس کررہی ہے۔

اس ویڈیو کو ریتیک روشن نے بہن کا برتھ ڈے پر شیئر کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے بہن کے لیے خاص پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا۔ آپ ہمیشہ خوش رہو۔ سالگرہ کی ڈھیر ساری مبارکباد، اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایکٹر نے لو والی ایموجی بھی شیئر کی۔ صرف اتنا ہی نہیں پشمینہ کے اس ویڈیو پر ریتیک روشن کے والد اور ایکٹر راکیش روشن نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ۔ سپر۔

پچھلے سال خبر آئی تھی کہ پشمینہ روشن جلد ہی بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہے۔ ریتیک روشن نے اس سال کی شروعات میں ہی پشمینہ کے لیے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا۔ آپ پر فخر ہے۔ پشمینہ۔

وہ نے ایکٹینگ کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے اداکاری کی باریکیاں سیکھی ہیں اور وہ ٹریننگ اسکول جاچکی ہے- اسکے علاوہ وہ تھیڑ شو بھی کرچکی ہے-

Tags:

You Might also Like