Type to search

اسپورٹس

پرتھیو پٹیل نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹس سے لیا ریٹائرمنٹ

پرتھیو پٹیل ریٹائرمنٹ

اسپورٹس ڈسک،9 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی وکٹ کیپر بیٹسمین پرتھیو پٹیل نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ پٹیل نے 18 سال کے کیریئر میں 25 ٹیسٹ میچ، 38 ونڈے اور 2 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے۔

پٹیل 17 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اپنے 25 ٹیسٹ میں پرتھیو نے 6 نصف سنچری بنائے اور ساتھ ہی 38 ونڈے میں 4 نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

ہندوستانی ٹیم میں بھلے ہی پرتھیو اندر باہر ہوتے رہے، لیکن انڈین پریمیر لیگ میں ان کی ایک الگ شناخت ہے۔ 35 سال کی عمر میں ، انہوں نے اب تک وہ چھ الگ الگ فرنچائز کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔ سال 2008 سے اب تک چنئی سپر کنگز، دکن چارجرز، کیرالا، ممبئی انڈینس، سن رائزرس حیدرآباد اور رائل چیلنجرس کے لیے اپنی خدمات دے چکے ہیں۔

سال 2015 میں ممبئی انڈینس کے لیے کھیلتے ہوئے وہ 339 رن بناکر سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے بلے باز بنے تھے۔

پرتھیو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے اس بات کی اطلاع دی۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں  سبھی کرکٹروں کو شکریہ کہا ہے جنکے ساتھ وہ کھیلے۔ پرتھیو پٹیل نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 194 میچ کھیلے۔ 35 سالہ پٹیل نے سال 2002 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل کر ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔

 

جب پرتھیو نے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا اس وقت وہ ٹیسٹ میں سب سے کم عمر میں ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر بنے تھے۔ اپنے کیریئر کے شروعات میں پرتھیو نے شاندار شروعات کی لیکن دنیش کارتیک اور دھونی کے کرکٹ میں آنے سے انکا انٹرنیشنل کیرئیر کافی متاثر ہوا۔

پرتھیو نے ٹیوٹر پر شیئر کی گئی اپنے ریٹائرمنٹ پوسٹ میں ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو شکریہ کہا ہے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا، دادا کا میں ہمیشہ شکر گذار رہوں گا، ایک کپتان کے طور پر گنگولی نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور انکے ساتھ کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی۔

اسکے ساتھ ہی انہوں نے بی سی سی آئی کو بھی شکریہ کہا، انہوں نے لکھا کہ 17 سال کی عمر میں بی سی سی آئی نے انہیں کھیلنے کا موقع دیا۔ اسکے لیے میں ہمیشہ شکر گذار رہوں گا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سال 2018 میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پرتھیو پٹیل کبھی ٹیم میں اپنی جگہ پکی نہیں کر پائے۔ جبکہ پچھلی بار وہ ونڈے فارمیٹ میں 2012 میں کھیلے تھے۔