Type to search

ٹی وی اور فلم

پرمیت سیٹھی برتھ ڈے اسپیشل: اپنی اداکاری سے انڈسٹری میں جگہ بنائی

پرمیت سیٹھی

فلمی ڈسک،14 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شاہ رخ خان کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں کلجیت کا کردار نبھانے والے ایکٹر پرمیت سیٹھی 59سال کے ہونے والے ہیں۔ اور آج وہ اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔

پرمیت سیٹھی کی پیدائش 14 اکتوبر 1961 میں ہوئی- انہوں نے ٹی وی و فلم اداکارہ ارچنا پورن سنگھ سے 30 جون 1992 کو شادی کی- انکے دو بیٹے ہیں- آریامان، اور ایوشمان- وہ ٹی وی اداکارہ نکی انیجا والیا کے کزن ہے-

انکی شادی کا واقع کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ہے۔ ارچنا پورن سنگھ سےشادی ہوئے 28سال ہوچکے ہیں۔ ارچنا ابھی کپل شرما کے شو میں دیکھائی دے رہی ہے۔ پرمیت کے مطابق انہوں نے اور ارچنا نے بھاگ کر شادی کی تھی۔ یہاں تک کہ شادی کےلیے پنڈت بھی رات 12 بجے کھوج رہے تھے۔

دراصل ارچنا اپنے پچھلے رشتے کے ناکامیاب ہونے کے بعد دوبارہ شادی کرنے کا ارداہ چھوڑ چکی تھی۔ لیکن جب انکی ملاقات پرمیت سے ہوئی تو انہوں نے پیار کرنے والا ایک بہتر انسان نظر آیا۔

دونوں کی پہلی ملاقات اپنے ایک کامن فرینڈ کے یہاں پارٹی میں ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں ہوئی دوستی دھیرے دھیرے آگے بڑھی اور پیار میں بدل گئی۔

رات بارہ بجے پنڈت ملے، انہوں نے ہم سے پوچھا ۔ کیا ہم بھاگ کے آئے ہیں۔ لڑکی بالغ ہے یا نہیں۔اس پر پرمیت نے کہا لڑکی مجھ سے ذیادہ بالغ ہے۔ پھر دوسرے دن گیارہ بجے شادی کرلی۔

پرمیت سیٹھی سال 1995 میں آئی شاہ رخ خان کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے، میں معاون اداکار کا کام کیا تھا- اس فلم میں انہوں نے کلجیت کا کردار نبھایا تھا-

اسکے بعد وہ سال 1996 میں آئی اجے دیوگن اور سونالی بیندرے کی فلم دل جلے میں کیپٹن رنویر کے رول میں نظر آئے- وہ پنجابی فلم دیس ہوگیا پردیس میں بھی کام کیا-

پرمیت سیٹھی ایک فلمی اداکار ، ہدایتکار اور رائٹر ہے۔
انہوں نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل جلے، ہیرو ہندوستانی، ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں، دھڑکن، خوف، میلہ، کچھ کٹھی کچھ میٹھی، اوم جے جگدیش، جھنکار بیٹس، دیس ہوگیا پردیس، لکشیا، کال، بابل، دس کہانیاں، ویڈنگ پلاؤ، دل دھڑکنیں دو، رستم، کال کار فن اور لیلہ مجنو جیسی فلموں میں کام کیا-

فلموں کے علاوہ انہوں نے کئی ٹی وی شو اور سیریلس میں کام کیا جن میں داستان، تجھ پے دل قربان، جسی جیسی کوئی نہیں، سارا آکاش، نچ بلیئے، سجاتا، اسپیشل اوپس، جیسے شوز شامل ہے- انہوں نے ٹی وی اور فلموں کے بعد فلم سمت سمبھال لے گا اور ہر مرد کا درد جیسی فلم کو ڈائریکٹ کیا-