Type to search

بزنس

لاک ڈاؤن میں پارلے جی بسکٹ کی ریکارڈ کی فروخت

بزنس ڈسک،10جون(بھاشا) کورونا وائرس کی وجہ سے لاگو لاک ڈاؤن کے دوران اپریل اور مئی میں پارلے ۔ جی بسکٹ کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے۔ پارلے پروڈکٹس کے ایک سینئر اہلکار میانک شاہ نے بتایا کہ وبا کے دوران فوڈ ریلیف پیکٹ باٹنے والے این جی او اور حکومت ایجنسیوں نے بھی پارلے جی بکسٹ کو ترجیح دی کیونکہ یہ کفایتی ہے اور دو روپے میں بھی ملتا ہے۔ ساتھ ہی یہ گلوکوز کا اچھا ذریعہ ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ اضافہ زبردست تھا اور اسکے نتیجے میں لاک ڈاؤن کے دوران بازار میں پارلے کی حصہ داری میں 4.5 سے پانچ فیصدی کی ترقی ہوئی۔ شاہ نے بتایا کہ گذشتہ 40-30 سال میں ہم نے اسی ترقی نہیں دیکھی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے آئی سونامی اور زلزلے جیسے بحران کے دوران بھی پارلے جی کی فروخت بڑھی تھی۔