Type to search

بین الاقوامی

پیرس پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقوسے حملہ ، چار اہلکار ہلاک، حملہ آور ہلاک

فرانس،3اکتوبر(ایجنسی) فرانس کی دارلحکومت پیرس میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایک شخض نے جمعرات کو چار اہلکاروں کو چاقوسے حملہ کرکے قتل کردیا جسکے بعد پولیس نے حملہ آور کومار گرایا۔ ذرائع نے یہ معلومات دی۔
تفتیش کاروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ کام کی جگہ پر جھگڑے کی وجہ سے جان لیوا حملہ کیا گیا۔ اسے فرانس میں پولیس پر ہوئے حملوں میں سے ایک مانا جارہا ہے۔ حملہ آور پولیس ہیڈ کوارٹر میں ہی کام کررہا تھا۔
اے ایف پی کی خبر کے مطابق لنچ کے وقت حملے کے بعد تاریخی مرکز پیرس کے سنٹر کو چاروں طرف سے گھیر دیا گیا۔ عام سیاحوں کی بھیڑ بھاڑ والی اس جگہ پر درجنوں پولیس اور ہنگامی گاڑیاں موجود تھی۔
عمارت کے قریب کی ایک ایک میٹرو اسٹیشن جو ڈیم کیتھڈرل کے قریب ہے اسکے ساتھ ہی دیگر سیاحوں کے اہم مقامات کو بند کردیا گیا۔