Type to search

ٹی وی اور فلم

پردے پر سائنا نہوال بننے کی کوشش میں پرینیتی چوپڑا خوب بہا رہی ہے پسینہ

فلمی ڈسک،8اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا فی الحال سائنا نہوال پر بن رہی فلم کے لیے تیاری کررہی ہے، اس پر بیڈمنٹن اسٹار نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ پردے پر پرینیتی چوپڑا کو بیسٹ اتھیلیٹ کے طور پر دیکھنے کا وہ اور انتظار نہیں کرسکتی ہے-

سائنا نے اس فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے پرینیتی کو مبارکباد دی ہے۔ نہوال نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ، ‘اس مشترکہ سفر کا بے صبری سے انتظار ہے۔ سائنا فلم کے لیے میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہے۔

 

پرینیتی چوپڑا نے جمعرات کو انسٹاگرام پر اپنے بیڈمنٹن پراکٹس سیشن کی ایک تصویر شیئر کی ہے- اس میں وہ کسی بیڈمنٹن کورٹ میں بیٹھ کر اپنا پسینہ پوچھتے ہوئے نظر آرہی ہے-
اسکے کیپشن میں پرینیتی چوپڑا نے لکھا، پورا دن، ہر روز آج کل-
پرینیتی چوپڑا کی طرف سے شیئر کی گئی اس تصویر کے تبصرے سیکشن میں سائنا نے انکی تعریف کرتے ہوئے لکھا، بہت اچھا-

 

View this post on Instagram

 

Sidoooo this is my version! 🤣🤣🌈 @sidmalhotra #BottleCapChallenge #KHADKEGLASSY OUT NOW!

A post shared by Parineeti Chopra (@parineetichopra) on


اسکے بعد سائنا نے لکھا، ہم سبھی اسکرین پر ایک بیسٹ اتھیلٹ کے طور پر تمہیں دیکھنے کا انتظار کررہے ہیں اور میں مطمئن ہوں کہ تم صحیح سمت میں ہو-
فلم سے متعلق کسی بھی اور معلومات کا ابھی خلاصہ نہیں کیا گیا ہے- پرینیتی چوپڑا نے حال ہی میں دی گرل آن ٹرین کی شوٹنگ ختم کی ہے یہ اسی نام سے بنی ہالی ووڈ فلم کی ہندی ریمک ہے- فلم کی کہانی سال 2015 میں آئی پاؤلاہاکنس کی بیسٹ سیلر کتاب پر مبنی ہے- فلم کی کہانی ایک طلاق شدہ خاتون کی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے جو ایک لاپتہ شخص کی جانچ میں اس قدر الجھ جاتی ہے جو اسکی زندگی کی سمت بدل دیتی ہے- (فوٹو انسٹاگرام سے لی گئی ہے-)

Tags:

You Might also Like