Type to search

جرائم و حادثات

پرگی رکن اسمبلى کار حادثہ میں شدید زخمی، حیدرآباد کے خانگى ہاسپٹل منتقل

پرگى،21/ستمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)  پرگی کے ایم ایل اے کُوپَّلا مہیش ریڈی کی کار  چیوڑلہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی۔ جنکی کار کا نمبر (Ts 34 B 4545) ہے -تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے نوجوان ایم ایل اے کو شدید زخمی حالت میں مؤثر علاج  کے لئے شہرحیدرآباد کے خانگى کارپوریٹر دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے-یہ حادثہ جمعہ کی رات 9:30 بجے پیش آ یا۔ انہیں پہلے معین آ باد کے بھاسکر میڈیکل کالج لے جایا گیا پھر بعد میں حیدرآباد ریفر کیا گیا۔مہیش ریڈی کے سیدھے پیر میں فریکچر آ یا ہے۔کار میں انکے ساتھ گن میں بھی تھا۔ گن میں اور ڈرائیور کو بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔