Type to search

ٹی وی اور فلم

پریش راول اور شلپا شیٹی کی کامیڈی فلم ہنگامہ 2 او ٹی ٹی پر ہوگی ریلیز

فلم ہنگامہ 2

فلمی ڈسک، 25 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی تقریبا فلمیں جو پردے پر ریلیز ہونے والی تھی جو کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہورہی ہے- حالی میں سلمان کی فلم رادھے بھی آن لائن ریلیز ہوئی تھی-

پچھلے کافی وقت سے ڈائریکٹر پریا درشن کی سپرہٹ کامیڈی فلم ہنگامہ کے سیکوئل ہنگامہ 2 کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے-
فلم میں پریش راول ، شلپا شیٹی ، میزان جعفری اور پرنیتا سبھاش اہم کردار میں ہے-
کافی انتظار کے بعد اب میکرس نے اس فلم کو آن لائن ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کا ذہن بنا لیا ہے-
سال 2003 میں ہنگامہ مچا چکی زبردست کامیڈی فلم ہنگامہ کا دوسرا پارٹ جلد او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگا۔
کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ، تھیٹر ایک طویل عرصے سے بند ہیں اور اب صاف لگ رہا ہے کہ حال فی الحال تھیٹر کھولنے والے بھی نہیں ہے- ایسے میں ہنگامہ 2 کے فینس کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے-
حالانکہ ابھی تک اسکی کوئی خاص تاریخ نہیں بتائی گئی ہے مگر یہ فلم اسی سال ریلیز کی جائے گی-
پہلے کہا جارہا تھا کہ ہنگامہ 2 کو آن لائن ہی ریلیز کیا جائے گا مگر پچھلے کافی وقت سے کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک کو سینما گھر نہیں کھل پارہے ہیں-
ابھی سینما گھر اب تک کھلیں گے اور کتنے لوگ ان میں لوٹیں گے، یہ کہنا یقینی نہیں ہے- اسکے بعد مجبورا میکرس نے فلم کو آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کا ذہن بنایا ہے-
فلم کے پروڈیوسر رتن جین نے کہا ہنگامہ 2 ایک ہلکی پھلکی فلم ہے ، جس کا لطف ہر عمر کے لوگ اٹھا سکتے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ یہ ناظرین کو بہت زیادہ لطف اندوز کرے گی اور اس مشکل لمحات میں کچھ خوشی دے گی ۔
ہم فلم کو ڈیجیٹل پر ریلیز کرنے والے ہیں۔ ہنگامہ 2 کو ہم نے بہت پیار اور محنت سے بنایا ہے۔
ایسے میں ہمیں یقین ہے کہ ہماری فلم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لائے گی۔
فلم کی شوٹنگ سے پہلے اسکی اسٹار کاسٹ کپل شرما کے شو میں پرموشن کے لی پہنچی تھی- اس دوران پریش راول اور شلپا شیٹی نے کئی کئی خلاصے بھی کیے تھے- شلپا کافی وقت بعد کسی فلم میں اب نظر آئیں گی-
ساؤتھ فلم انڈسٹری میں تامل ، کنڑ اور تلگو کی کئی فلموں میں نظر آچکی اداکارہ پرنیتا سبھاش بالی ووڈ فلم ہنگامہ 2 میں نظر آنے والی ہے۔
بتادیں کہ پرنیتا سبھاش نے حال ہی میں ایوشمان کھرانا کے مقابلے میوزک ویڈیو میں نظر آئی تھی۔
فلم ہنگامہ 2 میں پریش راول ، شلپا شیٹی میزان جعفری ، راجپال یادو، پرنیتا سبھاش کے علاوہ آشوتوش رانا، منوج جوشی ، راجپال یادو ، جانی لیور اور ٹیکو تلسانیا جیسے فنکار اہم رول میں ہے-
ہدایتکار: پریادرشن
پروڈیوس: رتن جین، گنیش جین، چیتن جین، ارمان وینچرز
میوزک: انو ملک
پروڈکشن کمپنی: وینس ورلڈ وائیڈ انٹرٹینمنٹ

Tags:

You Might also Like