Type to search

صحت

پپیتے کے فوائد: پپیتا قبض ، کولیسٹرول ، یرقان اور موٹاپا کے لیے فائدے مند

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پپیتا کے استعمال سے جسم کو توانائی بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔ وہیں پپیتا جسم کا وزن کم کرنے میں بھی آپ کے کام آسکتا ہے۔ پپیتا کو چاہے تو سیدھے ہی کھایا جاسکتا ہے ، ساتھ ہی اسکا جوس بھی بنا کر پیا جاسکتا ہے۔ پپیتا کی کاشست ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ دوسرے علاقوں میں بھی کاشت کیا جاتا ہے۔ پپیتا کچی حالت میں ہرے رنگ کا ہوتا ہے اور پکنے پر پیلا رنگ کا ہوجاتا ہے۔ اسکے کچے اور پکے پھل دونوں ہی استعمال میں آتے ہیں۔ آئے جانتے ہیں پپیتے سے جورے فائدوں کے بارے میں۔۔۔۔

پپیتا کھانے میں کافی مزیدار ہوتا ہے۔ مزے کے علاوہ پپیتا جسم کے لیے بھی کافی فائدے مند رہتا ہے۔ پپیتا میں پروٹین، پوٹاشیم ، فائبر اور وٹامن اے جیسے بہت سے عناصر پائے جاتے ہیں اسکے ساتھ ہی پپیتے کو کھانے سے کئی بیماریوں سے دور کیا جاسکتا ہے۔

پہلا ۔ قبض

کئی لوگ قبض کے مسئلے سے کافی پریشان رہتے ہیں۔ قبض کے مسئلے سے چھٹکارا دلانے کے لیے بھی پپیتے کا استعمال کرنا کافی صحت مند رہتا ہے۔ پپیتے میں ایسے انزائم پائے جاتے ہیں جو پیٹ میں گیس بننے سے روکتے ہیں اور ہاضمے کو بہر کرتے ہیں۔ اس سے قبض کے مسائل دور ہوجاتے ہیں۔

دوسرا ۔ کولیسٹرول

جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرنے کے لیے پپیتا آپ کے کافی کام آسکتا ہے۔ اگر جسم سے کولیسٹرول کو کم کرنا ہے تو روز پپیتا کا استعمال کرنا چاہیئے۔ پپیتے میں فائبر کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ اسکے ساتھ ہی پپیتے میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

تیسرا ۔ یرقان

یرقان میں مریضوں کے لیے پپیتا کا استعمال کرنا کافی فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔ یرقان کے مریضوں کے لیے کچا پپیتا کافی فائدے مند رہتا ہے۔ پپیتا کے استعمال سے یرقان کے مسائل سےجلدی نجات پائی جاسکتی ہے۔

چوتھا ۔ وزن

کئی لوگ اپنے بڑھے وزن کی وجہ سے کافی مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی اپنے وزن سے پریشان ہے تو پپیتا کے استعمال سے اپنے وزن بڑھتے ہوئے وزن کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ایک درمیانی سائز کے پپیتے کے استعمال سے ٰوزن کم کیا جاسکتا ہے۔ اپنا وزن کم کرنے کے لیے پپیتے کو ضرور اپنی ڈائٹ میں شامل کرنا چاہیئے۔ پپیتے میں فائبر ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

پانچواں ۔ آنکھوں کی روشنی

پپیتے میں وٹامن اے اور وٹامن سی کی مقادر پائی جاتی ہے۔ جو کہ آنکھوں کے لیے بھی کافی فائدے مند رہتا ہے۔ پپیتے کے استعمال سے آنکھوں کی روشنی کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

چھٹا ۔ ہائی بلڈ پریشر

آج کے دور میں کئی لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کے مسائل رہتا ہے۔ ایسے میں ہائی بلڈ پریشر کے مسائل کو کنٹرول میں لانے کے لیے بھی پپیتا کافی فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

Tags: