Type to search

ٹی وی اور فلم

پنکج ترپاٹھی کی اکلوتی بیٹی آشی ترپاٹھی کے آگے بالی ووڈ اداکارائیں فیل

پنکج ترپاٹھی آشی ترپاٹھی

فلمی ڈسک، 7 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2004 میں فلم رن اور اومکارا میں ایک معمولی کردار سے ڈیبیو کرنے والے پنکج ترپاٹھی آج کے وقت میں بالی ووڈ کے نمبر ون اداکار ہے- پنکج نے فلموں میں اپنی زبردست اداکاری سے لوگوں کا دل جیت لیا-

سال 2012 میں آئی فلم گینگس آف واسے پور سے پہچان بنانے والے پنکج ترپاٹھی ایک ایسے اداکار ہے، جنہیں بچے سے لیکر بوڑھے تک پسند کرتے ہیں- حال ہی میں پنکج ترپاٹھی کی فلم شیردل: دی پیلی بھیت ساگا کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے-

سال 2018 میں آئی مرزا پور ویب سیریز میں کام کرچکے پنکج ترپاٹھی کے بارے میں لوگ زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں، اگر آپ بھی پنکج کے فین ہیں تو آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو انکی پرسنل لائف کے بارے میں بتانے جارہے ہیں-

کیا آپ جانتے ہیں کہ پنکج کی بیٹی آشی ترپاٹھی خوبصورتی کے معاملے میں بالی ووڈ اداکاراؤں کو سخت ٹکر دیتی ہے؟

 

جی ہاں، پنکج کی بیٹی کا نام آشی ترپاٹھی ہے، 45 سالہ پنکج نے سال 2004 میں مریدولا سے شادی کی اس جوڑے کو ایک بیٹی ہے- جو دیکھنے میں بے حد خوبصورت ہے-

ایفا ایوارڈز 2022 میں پنکج ترپاٹھی اپنی بیٹی آشی اور بیوی مریدولا کے ساتھ پہنچے تھے-

یہاں سے جب انکی بیٹی کی تصویریں سامنے آئی تو لوگ انکی خوبصورتی کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں پائے-

پنکج کی بیٹی کی جو فوٹو سامنے آئی ہے، اس میں اپنے والد اور والدہ کے ساتھ ایفا ایوارڈز میں نظر آرہی ہے-

ایفا میں پنکج کی بیٹی رائل بلو کلر کا گاؤن پہن کر پہنچی- انہوں نے اپنی سادگی سے سب کا دل جیت لیا-

پنکج کی بیٹی آشی کو رائل بلو کلر کے گاؤن میں تو انکی والدہ بلیک ساڑی میں نظر آئی-