Type to search

ٹی وی اور فلم

پنکج دھیر کے بیٹے نکیتن دھیر بالی ووڈ میں ویلن کے رول میں مقبول

پنکج دھیر کے بیٹے نکیتن دھیر

فلمی ڈسک، 30 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نویں کے دہائی کے مقبول ٹی وی شو چندر کانتا میں شیو دت اور مہابھارت میں کرنا کے رول میں اداکار پنکج دھیر کو کافی پسند کیا گیا تھا۔

پنکج دھیر نے اپنے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات فلموں سے کی تھی۔ لیکن پہچان انہیں ٹی وی شو کے ذریعہ ملی۔ پنکج نے سڑک، سولجر اور شاہ رخ خان کی فلم بادشاہ میں کام کرچکے ہیں۔

پنکج دھیر ان دنوں ایکٹینگ سے دور ہوچکے ہیں، لیکن انکے بیٹے بڑے ہوکر والد کی طرح ہی ایکٹینگ میں نام کمارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nikitin Dheer (@nikitindheer)

 

پنکج دھیر اور انیتا دھیر کے بیٹے نکیتن دھیر کی پیدائش 1984 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ نکیتن دھیر کی شادی 3 ستمبر 2014 کو ٹی وی اداکارہ کرتیکا سینگر سے ہوئی، جو ان کے والد کی پسند ہیں۔

کریتکا نی پنکج دھیر سے ملاقات ایک کے رول کے لیے ہوئی تھی، لیکن پنکج نے انہیں اپنے بیٹے کے لیے پسند کرلیا۔

دونوں جلد ہی والدین بننے والے ہیں اور میٹرنیٹی فوٹو شوٹ کی فوٹو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nikitin Dheer (@nikitindheer)

 

بتادیں کہ نکیتن دھیر شاہ رخ خان کی فلم چنئی ایکسپریس میں ویلن تھنگابلی کے رول میں دیکھے تھے۔ نکیتن دھیر بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے ویلن میں سے ایک ہے۔

نکیتن کافی ہینڈسم ہے، لیکن انہوں نے ہیرو کے رول میں نہیں بلکہ ویلن کے رول میں کیریئر بنایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nikitin Dheer (@nikitindheer)

 

نکیتن نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات سال 2008 میں آشوتوش گوویرکر کی فلم جودھا اکبر سے کی ، جس میں انہوں نے شریف الدین کا کردار نبھایا تھا، ان کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا۔ نکیتن سلمان خان اور اداکارہ آسین اسٹارر کامیڈی ایکشن فلم ریڈی میں نظر آئے۔

نکیتن ، فلم جودھا اکبر، ریڈی، دبنگ 2، ‘گبر’، ‘چنئی ایکسپریس، مشن استنبول، سوریا ونشی، جیسی فلموں میں نظر آ چکے ہیں۔ ساتھ ہی نکیتن ویب سیریز میں بھی کام کررہے ہیں۔ نکتین بالی ووڈ کے علاوہ ٹالی ووڈ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایم ایکس پلیئر کے اوریجنل سیریل رکتانچل میں نظر آئے۔ وہ عشق باز، اور ناگین 3 جیسے شوز میں بھی نظر آئے اور روہت شیٹی کے شو خطروں کے کھلاڑی 5 میں بطور کنٹیسٹنٹ نظر آئے تھے۔

کون ہے اداکارہ کراتیکا سینگر؟

اداکارہ کراتیکا سینگر کی پیدائش 3 جولائی 1986 کو کانپور میں ہوئی۔ اداکارہ کراتیکا سینگر نے سال 2007 میں کسوٹی زندگی کے، سے کیریئر کی شروعات کی۔ جس میں انہوں نے پریرنا گل کا کردار نبھایا تھا۔

 

کراتیکا نے جھانسی کی رانی میں رانی لکشمی بائی کے کردار سے کامیابی حاصل کی۔ سال 2014 میں بالی فلم مائی فادر گڈفادر میں جھانوی کا کردار نبھایا۔