Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی سیریل پانڈیا اسٹور کی اداکارہ سمرن بدھروپ کو مل رہی ہے دھمکیاں

اداکارہ سمرن بدھروپ

ٹی وی ڈسک، 20 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مقبول ٹی وی شو پانڈیا اسٹور کی اداکارہ سمرن بدھروپ کو پچھلے کئی دنوں سے ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہے- انہیں سوشل میڈیا پر گندے کمنٹس اور ریپ کی دھمکی دینے والے زیادہ تر لوگ نوجوان ہیں-

اس بات کا خلاصہ خود سمرن نے کیا ہے- انہوں نے بتایا کہ شو میں انکے منفی کرار کے لیے انہیں اس طرح کے میسج کیے جارہے ہیں- اب انہوں نے اس پر قانونی کاروائی لینے کا فیصلہ کیا ہے-

 

 

سمرن بدھروپ کو نہیں بلکہ شو کی اداکارہ شائنی دوشی کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنایا جارہا ہے- ٹلی چکر کے ساتھ انٹرویو کے دوران سمرن نے بتایا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب ہمیں نشانہ بنایا جارہا ہے-

مجھے یاد ہے کہ جب میرا کردار تھوڑا گرے شیڈ ہوا تھا تو مجھے نفرت بھرے کمنٹس کیے جاتے تھے لیکن اس وقت میں نے سوچا کہ یہ لوگ میرے کردار سے نفرت کررہے ہیں مجھ سے نہیں-

 

 

اداکارہ سمرن بدھروپ نے آگے کہا اب بات بہت بڑھ گئی ہے اور اب یہ دھمکیاں پرسنل ہوگئی ہے- یہاں تک کہ انکا سامنا کرنے کے لیے میں لائیو بھی ہوئی- ان سبھی پروفائیل کو ریکویسٹ بھیجی جو مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں-

ان میں سے زیادہ تر بچے ہیں اور نوجوان ہیں جنہیں یہ بھی نہیں پتہ وہ کیا بول رہے ہیں، یہ لوگ صرف سوشل میڈیا سے متاثر ہیں-

اداکارہ سمرن بدھروپ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ بھی اپ لوڈ کی ہے جس میں ایک بچی انکے ساتھ بہت بدتمیزی سے بات کررہی ہے-

سمرن اس سے اپنا چہرا دیکھانے کے لیے کہتی ہے لیکن وہ نہیں دیکھاتی ہے اور بات چیت کے دوران انکے لیے بہت گندے الفاظ کا استعمال کررہی ہے-

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سمرن نے لکھا، شیوی کے فینس کی طرف سے اس طرح مجھے گالیاں ، جان سے مارنے اور ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہے-

انکے والدین کو پتہ ہونا چاہیئے کہ انکےبچے سوشل میڈیا کے نام پر کیا کرتے ہیں، اسکے ساتھ ہی سمرن نے ان لوگوں کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کرانے کی بھی بات کہیں ہے-