Type to search

ٹی وی اور فلم

پانڈیا اسٹور کی اداکارہ میگھا شرما ہوئی باڈی شیمنگ کا شکار

میگھا شرما

ٹی وی کے مقبول شو پانڈیا اسٹور میں نظر آرہی اداکارہ میگھا شرما کا باڈی شیمنگ پر بیاں کیا اپنا درد

باڈی شیمنگ کا ہوئی شکار، شو سے نکالا گیا


ٹی وی ڈسک، 10 نومبر 23 (اردوپوسٹ) ٹی وی ہو یا فلم انڈسٹری اکثر اداکارائیں باڈی شیمنگ اور کاسٹنگ کاوچ کا شکار ہوتی رہتی ہیں، کوئی خاموشی ااختیار کرلیتی ہیں تو کوئی سالوں بعد اپنا درد بیاں کرتے ہیں۔

اب ایک ٹی وی اداکارہ نے باڈی شیمنگ کو لیکر اپنا بیاں درد کیا ہے۔

ٹی وی شو پانڈیا اسٹور میں نظر آرہی اداکارہ میگھا شرما نے خلاصہ کیا ہے کہ انہیں وزن کی وجہ سے باڈی شیم کیا گیا۔ یہی نہیں، اداکارہ کو دس لوگوں کے سامنے بے عزت کیا گیا۔

 

اسکے علاوہ یہ کہے کر ایک ٹی وی شو سے نکال دیا گیا تھا کہ وہ ذیادہ وزنی (اوور ویٹ) ہے۔ وہ رول میں بالکل فٹ نہیں بیٹھتی ہے۔ میگھا شرما نے یہ باتیں لیٹسٹ انٹرویو میں کہی، اور ٹی وی انڈسٹری کو لیکر بھی ایک خلاصہ کیا۔

 

 

میگھا شرما نے ای۔ٹائمز کو دیئے انٹرویو میں بتایا، مجھے ایک ٹی وی شو سے نکال دیا گیا کیونکہ میرا وزن ذیادہ تھا اور اس رول میں فٹ نہیں بیٹھتی تھی۔

 

 

 

مجھے رول کے لیے ریجکٹ کیے جانے سے کوئی مشکل نہیں، لیکن کاسٹنگ ایجنٹ نے میرے وزن کے بارے میں تب بولا، جب میرے آس پاس دس لوگ کھڑے تھے۔

 

 

 

مجھے نہیں پتہ تھا کہ میں کیسے ردعمل کروں، مجھے یہ سمجھنے میں کئی ہفتے لگ گئے کہ شوبز میں ایسا ہی ہوتا ہے، خاص کر جب آپ نے بہت ذیادہ کام نہ کیا ہو۔

 

 

میگھا شرما نے آگے کہا، میں نے انہیں بتایا کہ میں ڈائیٹنگ کرونگی اور وزن گھٹا کر کچھ ہفتوں میں واپس آجاؤنگی۔ لیکن انہوں نے مجھے ٹائم دینے سے انکار کردیا۔

 

 

 

نتیجہ، یہ ہوا کہ میرے ہاتھ سے وہ رول نکل گیا۔ فیٹ شیمنگ اور باڈی شیمنگ ابھی بھی سماج کا ایک حصہ ہے۔ بھلے ہی تھوڑی صحت مند لڑکی ہی کیوں نہ ہو۔

 

 

جیسے میں باہر نکلتی ہوں، لوگ ابھی بھی اسکے وزن پر کمنٹ کریں گے۔ میں موٹی نہیں ہوں، لیکن میں محسوس کرتی ہوں کہ میرا وزن تھوڑا ذیادہ ہے۔

 

 

مجھے حقیقت میں حیرانی ہوتی ہے ک موٹے لوگوں کے معاملے میں کیا ہوتا ہوگا۔ باڈی شیمنگ ایک ٹیوب ہے اور لوگوں کو اسکے لیے اپنا نظریہ بدلنے کی ضرورت ہے۔

 

 

اداکارہ میگھا شرما نے آگے ٹی وی انڈسٹری کو لیکر حیرانی والی بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ایکٹروں سے ذیادہ امیدیں لگائی جاتی ہے۔ جو انہیں بری طرح متاثر کرنے لگتی ہے۔

 

 

 

اداکارہ نے کہا، ایک ایکٹر ہونے کے ناطے ہم سے کئی بار وزن کم کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اسکین ٹون کو لیکر بھی دقت ہوتی ہے۔ کچھ رعایت ہوسکتے ہیں، لیکن میں نے ذیادہ تر دیکھا ہے کہ میری رنگت اور سلم (دبلی ۔ پتلی) لڑکیوں کو شو میں زبردست رول کے لیے ترجیح دی جاتی ہے۔

 

 

اداکارہ اسٹار پلس کے شو پانڈیا اسٹور میں چھبیلی کا کردار نبھا رہی ہے۔ اداکارہ میگھا شرما ٹی وی شوز بال کرشنا اور مہاکالی میں کام کرچکی ہیں۔

Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1