Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز پنچایت 2 اداکارہ سانویکا عرف رنکی

پنچایت اداکارہ سانویکا

فلمی ڈسک، 20 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایمیزون پرائم ویڈیو کی ویب سیریز پنچایت کے دوسرے سیزن نے دستک دی ہے۔ لیکن پچھلے سیزن میں جہاں پنچایت چھوڑ دی گئی تھی، ایک نئے کردار نے دستک دی تھی۔ یہ کردار کوئی اور نہیں بلکہ رنکی کا تھا۔

پنچایت 1 ویب سیریز جب ختم ہوئی تو پردھان کی بیٹی رنکی کو پانی کی ٹنکی پر دیکھایا گیا تھا- پورے ویب شو میں رنکی ایک مسٹری بنی رہی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanvikaa (@sanvikkaa)

 

پنچایت کے دوسرے سیزن میں رنکی کو کافی جگہ دی گئی ہے اور سکریٹری کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کا دور بھی بڑھ گیا ہے۔

ناظرین امید کررہے تھے کہ پنچایت سیزن 2 میں رنکی اور ابھیشیک کے درمیان ضرور پیار والا اینگل دیکھایا جائے گا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanvikaa (@sanvikkaa)

 

ویب شو 18 مئی کی شام کو ریلیز ہوچکا ہے اور کئی لوگوں نے اسکے کئی اقساط دیکھ ڈالے ہیں- اسے دیکھنے کے بعد لوگوں نے سب سے پہلے رنکی کے بارے میں بات کرنا شروع کیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanvikaa (@sanvikkaa)

 

اب رنکی کردار نبھانے والی سانویکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک پہنچ گئے ہیں اور انکی خوب تعریف کی ہے-

پنچایت 1 میں نینا گپتا اور رگھوبیر سنگھ کے ذہن میں آئیڈیا آتا ہے کہ ابھیشیک ترپاٹھی کی شادی رنکی سے کروا دی جائے-

حالانکہ رنکی کی جھلک کافی کم دیکھائی گئی ہے- سیریزن 2 میں رنکی کا رول ٹھیک ٹھاک ہے-

اسے دیکھنے کے بعد لوگ انکے فین ہوگئے ہیں- یہ رول اداکارہ سانویکا نے نبھایا ہے- انکے انسٹاگرام پر لوگوں نے خوب تعریف کی ہے- یہاں تک کہ لوگ انہیں نیا کرش بتارہے ہیں-

سانویکا ویب شو میں گاؤں کی سادہ لڑکی دیکھائی دے ہے، حالانکہ انکے انسٹاگرام پر کچھ حیرت انگیز تصویریں ہیں-

آپ کو بتاتے چلیں کہ پنچایت کا دوسرا سیزن 20 مئی کو ریلیز ہونا تھا۔ لیکن جیسے ہی اس کے لیک ہونے کی خبر آن لائن آئی تو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو نے اسے 18 مئی کو ہی ریلیز کردیا-