Type to search

بزنس

لنک نہیں کیا پین۔آدھار ؟ لگ سکتا ہے 10 ہزار کا جرمانہ

بزنس ڈسک،3مارچ (اردوپوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مارچ کا مہینہ شروع ہوچکا ہے اور آپ کے پاس پین اور آدھار کی لنکنگ کے لیے 29 دن باقی ہے۔ ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے پہلے ہی یہ اعلان کردیا تھا کہ اگر طے تاریخ تک آپ دونوں کو لنک نہیں کروایا تو آپ کا پین کارڈ بیکار ہوجائے گا۔ لیکن اب آپ کی مشکل ڈبل ہوسکتی ہے۔ اب ڈپارٹمنٹ نے نئی اطلاع جاری کرکے کہا کہ اگر لنکنگ کا کام 31 مارچ تک پورا نہیں ہوتا ہے تو انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت سنگین نتائج کے تحت آپ پر 10000 روپے کا جرمانہ بھی لگ سکتا ہے۔

محکمہ ٹیکس   کے مطابق اگر 31 مارچ کے بعد کوئی بیکار یا منسوخ پین کا استعمال کرتا پایا جاتا ہے تو اس پر انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 272 بی کے تحت 10 ہزار روپے کا جرمانہ لگ سکتا ہے۔ 13 فروری کو جاری نوٹیفیکیشن میں ٹیکس محکمہ نے کہا تھا کہ 31 مارچ تک ٹیکس دہندگان اگر پین اور آدھار کارڈ کو لنک نہیں کرواتے تو پین کارڈ منسوخ ہوجائے گا۔

یہ کام نہیں ہوپائیں گے

پین کارڈ رد ہونے پر کئی طرح کی مشکلات ہوسکتی ہے۔ مثال کے طور پر آپ بینکنگ ٹرانزیکشن نہیں کر سکیں گے، جائیداد کی خرید و فروخت نہیں ہوسکے گی، شیر اور میچویل فنڈوں میں سرمایہ کاری نہیں کرپائیں گے۔ یعنی پین ہوتے بھی آپ وہ کام نہیں کرپائیں ، جہاں پین کی ضرورت ہوتی ہے۔

Tags: