Type to search

بزنس

پھر بڑھی آدھار۔پین کارڈ لنک کرنے کی تاریخ

بزنس ڈسک،31ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)مستقل اکاؤنٹ نمبر (پی اے این) اور آھدار لنکنگ کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہے۔ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹر (سی بی ڈی ٹی)  نے اب اب ڈیڈ لائن 31 مارچ 2020 تک بڑھا دی ہے۔ ڈیڈ لائن 31 ڈسمبر 2019 کو ختم ہورہی تھی۔ حکومت میں 8ویں بار آدھار کو پین کارڈ سے جوڑنے کی ڈیڈ لائن بڑھائی ہے۔

انکم ٹیکس فائل کرنے کے لیے آدھار کو پین کارڈ سے جوڑنا ضروری ہے۔ یکم اپریل 2019 سے انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کرنےکے لیے بھی آدھار ۔ پین ہونا لازمی ہے۔

پین کے ساتھ آدھار کو جوڑنے کی تاریخ کو 8 بار بڑھا جاچکی ہے۔ پہلی بار یہ تاریخ 30 جون 2018 تھی جبکہ دوسری بار پین کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2019 رکھی گئی۔ اب اس تاریخ کو ایک بار 31 مارچ 2020 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like