Type to search

ٹی وی اور فلم

ہالی ووڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن چوتھی شادی کے لیے مانگی دعا

فلمی ڈسک،2جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس کنٹیسٹنٹ اور مشہور ہالی ووڈ اداکارہ وہ ماڈل پامیلا اینڈرسن ایک بار پھر شادی کرنے کے لیے تیار ہے۔ نیویارک ٹائمز میگزین کو دیئے انٹرویو میں پامیلا اینڈرسن نے اپنی پچھلی شادیوں کے بارے میں بات چیت کی، اسکے ساتھ ہی بگ باس کنٹیسٹنٹ نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایک بار پھر سے شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ شادی کرنا چاہتی ہے تو انہوں نے کہا کہ ہاں، ظاہر سی بات ہے، بس ایک بار،گاڈ، بس ایک بار، بتادیں کہ اس سے پہلے بھی پامیلا اینڈرسن تین بار شادی کرچکی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Nothing is secure … 🌸

A post shared by Pamela Anderson 🌸 (@pamelaanderson) on

پامیلا اینڈرسن نے اپنے پچھلے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا،، گاڈ، کا شکر ہے کہ یہ ہوا، جس طرح سے ہونا تھا اور میں یہاں خوش ہوں، میری تین بار شادی ہوئی ہے، لوگوں کو لگتا ہے کہ میری پانچ بار شادی ہوئی ہے۔ پتہ نہیں کیوں، میری تین بار شادی ہوئی ہے۔ میری شادی ٹامی لی سے ہوئی ہے، میری شادی باب رچی سے ہوئی ہے۔ اور ایک رک سولومون سے ہوئی ہے۔ اور بس یہی تین شادیاں ہیں، مجھے معلوم ہے کہ یہ بہت ہے۔ لیکن یہ پانچ سے کم ہے۔ انہوں نے اپنی چوتھی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، بالکل ! بس ایک بار، صرف ایک بار اور گاڈ ، صرف ایک بار۔