Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ پلوی جوشی کی بھتیجی انوجا جوشی

انوجا جوشی

فلمی ڈسک، 8 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پلوی جوشی فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہے- انہیں نیشنل فلم ایوارڈز میں اسپیشل جیوری ایوارڈ بھی ملا ہے-

حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم دی کشمیر فائلز کی اداکارہ پلوی جوشی نے کم عمر میں ہی اسٹیج پرفارم کرنا شروع کردیا تھا- انہوں نے ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بدلہ اور عام آدمی سڑک کا جیسی فلموں میں کام کیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anuja Joshi (@anujabomajoshi)

 

سال 1980 اور 1990 کے دہائی میں وہ رکماوتی کی حویلی، سورج کا ساتواں گھوڑا، ترشگنی، سوداگر، تہلکہ اور مجرم جیسی بڑی فلموں میں سائیڈ رول میں نظر آئی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anuja Joshi (@anujabomajoshi)

 

سال 1988 میں آئی فلم اندھا یودھ میں ایک معذور لڑکی کے کردار کے لیے انہیں بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا- اسکے علاوہ انہیں کئی اور ایوارڈ مل چکے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anuja Joshi (@anujabomajoshi)

 

پلوی جوشی کے بھائی ہے الانکر جوشی، جو نیویارک میں ایک بزنسمین ہے- انکی بڑی بیٹی ہے انوجا جوشی-
انوجا نے نیویارک میں اپنی پڑھائی پوری کی اور گلیمر ورلڈ میں کیریئر بنانے کے لیے ماڈلنگ سے شروعات کی-

اب انوجا ویب سیریز میں نظر آرہی ہے- ہیلو منی ویب سیریز میں انوجا لیڈ رول میں تھی- شو میں انہوں نے اپنی اداؤں کے جلوے بکھرے-

انوجا ہیلو منی کے علاوہ بروکن بٹ بیوٹیفل میں بھی نظر آچکی ہے- انہیں کافی پسند کیا جانے لگا ہے- عالم یہ ہے کہ انوجا جوشی اسٹارر ویب سیریز ہیلو منی نے ٹی آر پی کے معاملے میں بابی دیول کے آشرم کو بھی پچھے چھوڑا ہے- یہ شو ریلیز کے بعد سے ٹرینڈنگ لسٹ میں شامل ہے-

حال ہی میں انہوں نے برطانیہ میں ایکٹر انکور راٹھی کے ساتھ شادی کرلی- انوجا ایک ہندوستانی ہے، لیکن انکی پرورش امریکہ اور نیویارک میں بڑی ہوئی اور کافی وقت وہاں گذارا-