Type to search

وائرل

پلک تیواری کا لینڈ لائن فون کے ساتھ فوٹو شوٹ

پلک تیواری ٹیلیفون فوٹو شوٹ

وائرل ڈسک، 21 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے اپنے انسٹاگرام پر لیٹسٹ فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے-

اس فوٹو شوٹ میں پلک تیواری گلیمرس انداز میں نظر آرہی ہے اور انہوں نے پرانے زمانے کے لینڈ لائن فون کے ساتھ شوٹ کروایا ہے-

پلک تیواری کا یہ انداز انکے فینس کو کافی پسند آرہا ہے- فینس کمنٹ کے ساتھ ہی خوب لائیکس کررہے ہیں- اس طرح پلک تیواری ایک بار پھر اپنے لیٹسٹ فوٹو شوٹ کے ساتھ فینس ک دل جیتنے میں کامیاب رہی-

پلک تیواری نے اپنے لیٹسٹ فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، پرانے اسٹائل میں پیزا آرڈر کریں گی- انکی اس فوٹو کو فینس پسند کررہے ہیں اور ایک فین نے لکھا ہے، کال پے کون ہے بجلی، وہیں کسی اور نے لکھا ، یار میں بزی ہوئ، کال کرکے مجھے تنگ مت کرو، ، جیسے کمنٹس شامل ہے-

بتادیں کہ پلک تیواری کی پیدائش 8 اکتوبر 2000 میں ممبئی میں ہوئی- شویتا تیواری اور انکے پہلے شوہر راجہ چودھری کی بیٹی ہے- اسکے بعد شیوتا نے ابھینو کوہلی سے شادی کرلی تھی۔

پلک تیواری کا حال ہی میں میوزک ویڈیو بجلی بجلی ریلیز ہوا تھا- ہارڈی سندھو کے ساتھ انکے اس گانے کو زبردست ردعمل ملا-

پلک تیواری کے اس پہلے گانے کو اروند کھاریا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ساتھ ہی جانی نے اسے لکھا ہے اور بی پراک نے میوزک دیا ہے- وہیں ہارڈی سندھو نے اسے اپنی آواز دی ہے-

اب وہ جلد ہی فلم روزی : دی سیفران چیپٹر سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہے- اس فلم کو وشال مشرا نے ڈائریکٹ کیا ہے- فلم میں پلک کے علاوہ ویویک اوبرائے بھی ہے-

پلک کی فلم 14 جنوری 2022 کو مکر سنکرانتی کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔

Tags:

You Might also Like