Type to search

ٹی وی اور فلم

دی ورجن ٹری میں سنجے دت کے ساتھ ساتھ نظر آئیں گی پلک تیواری

فلمی ڈسک، 8 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی سیریل کسوٹی زندگی کی ، سے سب کے دلوں میں جگہ بنانے والی اداکارہ شویتا تیواری اپنی فیٹنس اور لک کو لیکر بہت سرخیوں میں رہتی ہے-

شویتا تیواری کو دیکھ کر کوئی بھی انکی عمر کا اندازا نہیں لگا سکتا- بگ باس سیزن 4 جیتنے کے بعد انکی مقبولیت اور بھی بڑھ گئی تھی، لیکن مقبولیت کے معاملے میں انکی بیٹی پلک تیواری بھی کچھ کم نہیں ہے-
پلک اپنے لک کو لیکر فینس کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی کافی مشہور ہوگئی ہے جسکی وجہ سے انہیں بڑی بڑی فلموں کے لیے رابطہ کیا جارہا ہے-

خبروں کے مطابق پلک تیواری بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی اگلے سال آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان، میں نظر آئیں گی-

اس فلم لیکر پلک کافی خوش ہے- اس فلم کے علاوہ سنجے دت کی فلم دی ورجن ٹری ، میں بھی پلک نظر آئیں گی- حال ہی میں اسکی معلومات پلک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا فرسٹ لک شیئر کرتے ہوئے دیا-

 

اس ٹیزر میں اسٹار کاسٹ کے نام کے درمیان پلک کا نام بھی دیکھا جاسکتا ہے- اسی کے ساتھ پلک نے کیپشن میں لکھا ہے، پیار آپ کو سیکھا دیتا ہے اپنی آنکھوں کو بند کیسے رکھنا ہے، یہاں تک کی جب بات زندگی اور موت کی بھی ہو-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Palak Tiwari (@palaktiwarii)

یہ ایک ہارر کامیڈی فلم ہوگی، وہیں اسکے ڈائریکٹر سدھانت سچدیو ہونگے- دی ورجن ٹری، میں سنجے دت او رپلک تیواری کے علاوہ ایکٹر سنی سنگھ، مونی رائے، آصف خان اور بیونک بھی نظر آئیں گے-

یہ فلم سنجے دت کے پروڈکشن ہاؤس تھری ڈائمنشن موشن پکچرز اور سوہم راک اسٹار انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز ہوگی-

پلک تیواری سال 2022 میں آئی فلم روزی : دی سیفرون چیپٹر میں ارباز خان کے ساتھ کام کرچکی ہے-
پلک نے اپنا ایکٹینگ ڈیبیو سال 2017 کی فلم کوئیکی سے کیا تھا، جس میں وہ درشل سفاری کے ساتھ نظر آئی تھی، انہوں نے پنجابی سنگر ہارڈی سندھو کے ساتھ بجلی بجلی میں بھی کام کیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Palak Tiwari (@palaktiwarii)

بتادیں کہ پلک تیواری کی پیدائش 8 اکتوبر 2000 میں ممبئی میں ہوئی- شویتا تیواری اور انکے پہلے شوہر راجہ چودھری کی بیٹی ہے- اسکے بعد شیوتا نے ابھینو کوہلی سے شادی کرلی تھی۔

 

پلک تیواری کے سوشل میڈیا پر کافی مداح ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے تقریباً 2.8 ملین فالوورز ہیں۔

Tags:

You Might also Like