Type to search

فیشن

شیوتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری سوشل میڈیا پر وائرل

فیشن ڈسک،2مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شیوتا تیواری جتنی گلیمرس ہے ، اتنی ہی بولڈ اور خوبصورت انکی بیٹی پلک تیواری ہے، جو ہمیشہ ہی اپنی اسٹائلش فوٹو سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہے- اس بار وہ جب اپنے ماما کی شادی میں شریک ہوئی تو ہر فنکشن میں انکا ایسا لک دیکھے کو ملا کہ فینس ان پر فدا ہوگئے- ویسے استقبالیہ پارٹی کے لیے پلک نے جو آوٹ فٹ کا انتخاب کیا تھا وہ خوبصورت سے زیادہ سیکسی لگ رہا تھا-

پلک نے رسپشن پارٹی کے لیے بلیو کلر کی آوٹ فٹ کو چنا تھا، جسے انہوں نے چوکر نیک پیس کے ساتھ پہنا تھا، پیسٹل بلیو کلر کے ٹیوب ٹاپ کے ساتھ پلک نے رفلڈ ٹول اسکرٹ پہنی تھی- اس اسکرٹ میں لیرڈ پیٹرن بھی دیکھائی دے رہا تھا جو اسکی ویلیوم کو بڑھا رہا تھا، اسکے ساتھ پلک نے بیڈس کا ہیوئی چوکر اسٹائل نیک پیس پہنا تھا، وہیں انہوں نے ہاتھوں میں گولڈ بیسڈ میچنگ بلیو اسٹون کی رنگ پہنی تھی-

ویسے پلک کا رفل اسکرٹ کے لیے پیار دوسرے فنکشن میں بھی دیکھائی دیا- ویڈنگ کے ٹائم پر انہوں نے لائٹ پچ کلر کی ڈریس پہنی تھی- اس میں اسکرٹ پارٹی لیرڈ رفل اسٹائل میں تھا، ٹاپ پر سیکوئنس اینڈ بیڈس ورک کیا گیا تھا، وہیں اسکے فرنٹ نیک اسٹائل کو ڈیپ وی رکھا گیا تھا-

سپتیٹی آستین وہ ڈیپ وی نیک لائن کی اس ڈریس میں پلک خوبصورت لگ رہی تھی- انہوں نے اس ڈریس کو اسٹار شیپ لانگ ایئرینگس کے ساتھ میچ کیا تھا، وہیں میک اپ کے نیوڈ ٹون رکھتے ہوئے بالوں کے درمیان ویو اسٹائل کیا گیا تھا- ہلدی تقریب میں پلک کمال کی لگ رہی تھی انہوں نے یلیو کلر کا لہنگا چولی پہنا تھا،-

Tags:

You Might also Like