Type to search

اسپورٹس

پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹس سے لیا ریٹائرمنٹ

اسپورٹس،17 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پاکستان کے تیز گیند باز عمر گل نے ہفتہ کو قومی ٹی 20 کپ کے اختتام کے بعد کرکٹ کے سبھی فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا- گل نے پاکستان کی طرف سے اپنا آخری بین الاقوامی میچ (ونڈے) 2016 میں کھیلا تھا- وہ قومی ٹی 20 کپ میں بلوچستان کی نمائندگی کررہے ہیں- انکی ٹیم جمعہ کو روالپنڈی میں سدرن پنجاب سے ہار کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی-

گل نے اپنے ٹیوٹر پیج پر لکھا، کافی سوچ و غور کرنے کے بعد میں نے قومی ٹی 20 کپ کے بعد کرکٹ کے سبھی فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے-36 سالہ تیز گیند باز نے پاکستان کے لئے 47 ٹیسٹ ، 130 ون ڈے اور 60 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔

انہوں نے کہا، میں ہمیشہ پاکستان کے لیے پورے جنون اور جذبہ کے ساتھ کھیلا- کرکٹ ہمیشہ میرا پہلا پیار رہے گا لیکن سبھی اچھی چیزوں کا ایک نہ ایک اختتام ہوتا ہے-

پشاور میں پیدا ہوئے، 36 سالہ گل نے سال 2003 میں ونڈے میں قدم رکھا تھا۔ اسی سال انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ ساؤتھ افریقہ کے خلاف 2013 میں کھیلا تھا- گل نے 47 ٹیسٹ میچوں میں 34.06 کی اوسط سے 163 وکٹیں لیں- انہوں نے 130 ونڈے میں 179 وکٹ اور 60 ٹی 20 بین الاقوامی میں 85 وکٹ لیے-