Type to search

ٹی وی اور فلم

پاتل لوک کو لیکر مشکل میں پھنسی انوشکا شرما، ملا لیگل نوٹس

Paatal lok

فلمی ڈسک،21مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ان دنوں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے ڈیجیٹل ڈبیبو کو لیکر سرخیوں میں ہے- انہوں نے بطور پروڈیوسر ایمیزون پرائم کی سیریز پاتل لوک ریلیز کی ہے- جسکی سوشل میڈیا پر تو تعریف ہورہی ہے لیکن اب اس سیریز کی وجہ سے انوشکا شرما پر بحران کے بادل گھیرتے نظر آرہے ہیں-

ویب سیریز پاتل لوک کو ابھی ریلیز ہوئے کچھ ہی دن ہوئے ہیں لیکن اسکی بحث چاروں طرف ہورہی ہے- ویب سیریز کی کہانی اور کرداروں کو ناظرین کو خوب پسند کررہے ہیں- لیکن اب یہ ویب سیریز تنازعہ میں ہے- ویرین سنگھ گرونگ نے سیریز کی پروڈیوسر اونشکا شرما کو لیگل نوٹس بھیجی ہے-

18 مئی کو بھیجے گئے اس نوٹس میں ، ویرین سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ویب سیریز میں “ذات” کے لفظ کا استعمال ہوا ہے، جس سے پورے نیپالی برادری کی توہین ہوئی ہے- ویرین نے کہا کہ سیزن ایک کے قسط دو میں 3 منٹ اور 41 سکنڈ پر پوچھ تاچھ کے دوران شو میں خاتون پولیس نیپالی کردار پر نسل پرستی گالی کا استعمال کرتی ہیں-

ویرین کے مطابق انہیں نیپالی الفاظ کے استعمال سے کوئی دقت نہیں ہے پر اس کے بعد جو الفاظ کہے گئے ہیں اس پر انہیں اعتراص ہیں- نیپالی 22 شیڈول زبان میں سے ایک ہے اور ہندوستان میں ڈیڑھ کروڑ لوگ ہیں، جو نیپالی کو عام زبان میں بولتے ہیں، گورکھا برادری سب سے بڑا نیپالی زبان برادری ہے اور یہ کمیونٹی کا سیدھی توہین ہے-
ویرین نے ایک آن لائن پیٹیشن بھی شروع کی ہے-اسکے ساتھ ہی ویرین نے ایمیزون اور پروڈیوسر انوشکا شرما سے معافی مانگنے کو بھی کہا ہے-

Tags:

You Might also Like