Type to search

قومی

کانگریس رہنما پی چدمبرم نے حکومت سے سوال کیا- کیا وزیر اعظم نے چین کو دے دیا کلین چٹ

نئی دہلی،20جون(بھاشا) کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے لداخ میں چین کے ساتھ تعطل پر پی ایم مودی کے بیان کو لیکر ہفتہ کو سوال کیا کہ کیا پی ایم مودی نے چین کو کلین چٹ دے دی ہے- انہوں نے ٹیوٹ کیا، پی ایم نے کہا کہ ہندوستانی سرحد میں کوئی غیر ملکی (چینی) نہیں ہے-

اگر یہ صحیح ہے تو پانچ-چھ مئی کو کیا ہوا؟ پچھلے دنوں دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان جدوجہد کیوں ہوا؟ ہندوستان نے اپنے 20 جوانوں کیوں کھوئے؟ سابق وزیر داخلہ نے یہ سوال بھی کیا، اگر چینی فوجیوں نے کوئی مداخلت نہیں کی تو پھر چھ جون کو کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کیوں ہوئی تھی؟ کیا یہ میٹنگ موسم کے بارے میں ہوئی تھی؟ اگر کوئی چینی فوجی نے ایل او سی پار نہیں کیا ت پھر وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے بیان میں سابق جمود کی بحالی کی بات کیوں ہوئی؟

انہوں نے یہ بھی پوچھا، کیا پی ایم نے چین کو کلین چٹ دیا ہے؟ اگر ایسا ہے تو پھر چین سے بات چیت کیوں؟ میجر جنرل بات چیت کیوں کررہے ہیں اور کس بارے میں بات کررہے ہیں؟

غور طلب ہے کہ مودی نے ہندوستان- چین تناؤ پر جمعہ کو بلائی گئی جماعتی اجلاس میں کہا کہ نہ کوئی ہمارے علاقے میں گھسا اور نہ ہی کسی نے ہماری چوکی پر قبضہ کیا ہے- پی ایم نے لداخ میں اصل لائن کنٹرول پر ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ کو لیکر بلائی گئی اس میٹنگ کے آخر میں کہا کہ چین نے جو کیا ہےاس سے پورا ملک مجروح اور ناراض ہے-

Tags:

You Might also Like