Type to search

بزنس

او یو ہوٹلس کے سی ای او رتیش اگروال، کمر عمر بن گیا 7500 کروڑ کا مالک

حیدرآباد،13 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ 25 سال کی عمر میں زیادہ تر نوجوان پڑھائی مکمل کرکے نوکری کی تلاش میں نکل جاتے ہیں۔ لیکن اس عمر میں ایک نوجوان ایسا بھی ہے جو ہوٹل انڈسٹری کا سرتاج بن گیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس بزنس کو انہوں نے خود اسٹارٹ کیا ہے۔ ہوٹل انڈسٹری کے اس نئے بادشاہ کا نام ہے رتیش اگروال جو او یو ہوٹلس اینڈ ہومس کے فاؤنڈر اور گلوبل سی ای او ہے۔

کون ہے رتیش اگروال
رتیش اگروال اڑیسہ کے ایک چھوٹے سے شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔ رتیش کی پیدائش 16 نومبر 1993 کو بیشاما کٹیک ہوئی جو کہ نکلس سرگرمی کے لیے جاناجاتا ہے۔ اگروال اپنی اسکولی تعلیم پوری کرنے کے بعد کروڑ پتی بن گئے تھے۔ رتیش نے اپنی پاکٹ منی کے لیے موبائل سم کارڈ تک فروخت کیے۔ انجینئرنگ کالج کے داخلہ امتحان کی تعلیم چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے بعد 2011 میں وہ دہلی آگئے تھے۔ وہاں انہوں نے گڑگاؤں میں او یو رومس کی بنیاد رکھی۔

اتنی کم عمر میں 7500 کروڑ کے مالک
آئی آئی ایف ایل ہورون انڈیا کی فہرست 2019 میں رتیش کی دولت 7500 کروڑ بتائی گئی ہے۔ اس سال انکی دولت میں 188 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے۔ رتیش 40 سال سے کم عمر کے اکیلے ہندوستانی کاروباری ہے۔ جنہوں نے خود سے 7500 کروڑ کا کاروبار کھڑا کیا ہے۔ انہیں کئی بار اعزاز بھی مل چکے ہیں۔ غیر ملکوں میں بھی انکو کئی بار اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

Tags: