Type to search

تلنگانہ

شہریت قانون: اسدالدین اویسی نے کہا – پر زور مخالفت ہو مگر پر امن ہو

حیدرآباد،20ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہریت ترمیمی قانون کے معاملے پر جمعہ کے روز حیدرآباد میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے دفتر میں ایک اجلاس ہوا۔ یونائٹیڈ مسلم ایکشن کمیٹی کی اس میٹنگ میں حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اوسی بھی موجود تھے۔
یونائیٹیڈ مسلم ایکشن کمیٹی کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہمیں شہریت قانون کا پر زور مخالفت کرنا ہے۔ لیکن پولیس کی اجازت اور امن کے ساتھ ہی مظاہرہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ، دہلی اور منگلور میں پولیس کی بربریت اور تشدد میں تین مسلمانوں کی موت ہوگئی۔
اویسی نے کہا کہ شہریت قانون کے خلاف مظاہرے میں تشش ہوتا ہے تو ہم اسکی سخت مخالفت کریں گے۔ اویسی نے پر امن مظاہرے کی اپیل کی۔

Tags:

You Might also Like